گلگت بلتستان

گلگت، محکمہ واساکے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرتے کرتے دکانداروں سے لڑ پڑے

گلگت  (نمائندہ پامیر ٹائمز)  محکمہ واسا کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کے موقع پر ہاتھا پائی ہوئی۔
جمعہ کے روز محکمہ واسا کے چند ملازمین نے این ایل آئی مارکیٹ میں احتجاج کرتے ہوئے معروف تجارتی مرکز کے مرکزی دروازے کو بند کردا. مرکزی دروازہ بند ہوںے کی وجہ سے عید کی خریداری کے لئے آنے والے خواتین وحضرات مارکیٹ کے اندر محصور ہو کر رہ گئے ۔ اس دوران ملازمین اور دکاندار آپس میں لڑ پڑے. ہاتھا پائی کے دوران مکوں اور لاتوں کا آزادنہ استعمال کیا گیا۔ ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دئیے گئیے.
جب کہ موقع پر موجود پولیس اہلکارتماشا دیکتھے رہے۔
لڑائی کے بعد جب ملازمین اور دکاندار تھک گئے تو پرامن طریقے سے احتجاج کرتے ہوئے گیٹ کو مکمل طور پر بند کردیا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button