گلگت بلتستان

چیف سیکریٹری نے نیٹکو اسلام آباد سٹینڈ میں ہونے والی آتشزدگی پر فوری انکوائری کی ہدایات

گلگت(پ ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے نیٹکو کے اسلام آباد بس سٹینڈ میں اتوار کو ہونے والی آتشزدگی سے چا ر بسوں کے جلنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کی ہدایات جا ری کر دی ہیں اور اس سلسلے میں سیکرٹری ایکسائز اینڈٹیکسیشن سید اختر رضوی کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔ چیف سیکرٹری نے انکوائری آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ اس واقعہ کی جلد از جلد انکوائری مکمل کی جائے تاکہ زمہ داروں کا تعین فوری طور پر کیا جاسکے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس بڑی غفلت کے مرتکب لوگوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔ یاد رہے کہ چیف سیکریٹری نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے تمام انتظامی یونٹس کا دورہ کیا تھا اور بد انتظامی اور معاملات کے درست نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو جلد از جلد امور کو درست کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ چیف سیکریٹری نے اپنے دورے میں ناکارہ بسوں کی نیلامی اور اور نیٹکو کے تمام بس ٹرمینلز کو مکمل طور پر فعال اور مسافروں کے لیئے محفوظ بنانے کے بھی احکامات دیئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button