پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان, کراچی کے جلسے میں بھرپور طریقے سے شرکت کریگی

پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان, کراچی کے جلسے میں بھرپور طریقے سے شرکت کریگی

5 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

unnamed

گلگت (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کا ایک غیرمعمولی مشاورتی اجلاس وزیر اعلیٰ ہاوس گلگت میں منعقد ہوا. اجلاس کی صدارت صوبائی جنرل سیکریٹری آفتاب حیدر نے کی. اجلاس میں پارٹی کی صوبائی کابینہ، تمام ضلعی صدور، جنرل سیکریٹریز اور پارٹی کی تمام ذیلی تنظیموں کے صوبائی صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی. مشاورتی اجلاس میں پارٹی کے صوبائی وزراء، اراکین کونسل ، اسمبلی بھی شریک ہوئے. مشاورتی اجلاس میں شریک تمام اراکین نے متفقہ طور پر 18اکتوبر کے کراچی کے تاریخی جلسے میں بھرپور طریقے سے شریک ہونے کا فیصلہ کیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی، کونسل، صوبائی وزراء، پارٹی کے صوبائی عہدیدار اور تمام ضلعی عہدیداران سمیت پارٹی کارکنان ، جیالے اپنے نوجوان قائد کے خطاب سننے کیلئے تاریخی جلسے میں شریک ہوں گے. اس سلسلے میں تمام ذمہ داران کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اجلاس میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی پاکستان میں جمہوریت کے قیام کیلئے دی جانے والی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی اور پارٹی کی قیادت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور پارٹی کی فعالیت اور مضبوطی کے حوالے سے مرکزی قیادت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی بھرپور تائید کی گئی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔