Uncategorizedچترال

چترال: وادی رمبورمیں 75کے وی پن بجلی گھر کا افتتاح

SONY DSC

چترال(فاروقی) وادی رمبور کے آحری گاؤں شیحاندہ میں سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے 75 کے وی پن بجلی گھر کا افتتاح کیا.  افتتاح تقریب کے  مہمان حصوصی  ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شہزادہ مسعود المک مہمان حصوصی تھے. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ مسعود الملک نے عوام پر زور دیا کہ وہ اجتماعی مفادات کیلئے اتفاق سے کام لے اور اپنے اندر رضاکارانہ جذبہ پیدا کرے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عوام متحد ہوکر اپنے مطالبات کیلئے اجتماعی جدوجہد نہیں کرتی تو کوئی بھی سرکاری یا غیر سرکاری ادارہ ان کی بات سننے کو تیار نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجلی گھر یورپین یونین کے پروگرام فار اکنامکس ایڈوانسمنٹ اینڈ کمیونٹی ایمپاورمنٹ کے مالی مدد سے تیار کیا گیا جس پر ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے لاگت آئی۔ اس بجلی گھر سے 260 گھرانے مستفید ہوں گے جو یقینی طور پر ان کے زندگی میں ایک انقلاب برپا کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے عمائدین نے کہا کہ جدید دور میں تمام تر جدید سہولیات سے محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں لڑکیوں کیلئے نہ کوئی سکول ہے اور نہ کوئی ہسپتال جبکہ سڑک کی حالت انتہائی حطرناک ہے جس کی وجہ سے آئے روز سڑک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

 انہوں نے ایس آر ایس پی  کا شکریہ ادا کیا کہ  پہلی بار اس علاقے میں بجلی گھر تعمیر کرکے لوگوں کی زندگی میں روشنی لائی کیونکہ اس وادی میں ابھی تک کوئی سرکاری بجلی نہیں تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button