Uncategorized

ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ڈسٹرکٹ او ریونین کونسل کے فنڈز کی تفصیلات شائع

Hunza ADPہنزہ نگر(اکرام نجمی ) ضلع ہنزہ نگر کیلئے مختص ڈسٹرکٹ اور یونین کونسل کے 2014-2015اے ڈی پی فنڈ  PKR 2,75,96,362 کے بارے میں معلومات کو ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان نے سوشل میڈیا کے زریعے عوام سے شیئر کرتے ہوئے عوام سے ان فنڈز کی بہتر اور شفاف طریقے سے استعمال کیلئے مشورے طلب کیا ہے. اس سلسلے میں عوام کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ فنڈ عمائدین علاقہ اور لمبرداروں کے مشورے اور تعاون سے خرچ کیا جائیگا ۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر کے اس اقدام کو عوامی حلقوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور عوامی حلقوں نے مشورہ دیا ہے کہ ان فنڈز کو علاقے کے LSOs کے زریعے عوامی فلاحی کے پروجیکٹس پرخرچ کیا جائے جس سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوسکے ۔

یاد رہے کہ علاقے میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ اور یونین کونسل کے تمام فنڈز ڈپٹی کمشنر ز کے پاس ہیں اور ڈپٹی کمشنر ز کے پاس ڈسٹرکٹ ایڈمسٹریٹرز کے اختیارات بھی ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

2 کمنٹس

  1. I think LSO system would not be the best choice for execution of the above mentioned projects.b/c we were failed to execut such projects through LSOs in dirtrict Gilgit during the flood 2010. Therefore it is better to revise the system in the best interest of general public.

  2. All my efforts are to serve community efficiently n affectionately while ensuring participatory governance n equitable development. Regards

Back to top button