گلگت بلتستان

چلاس، نرسنگ ڈپلومہ کے حصول کے لیے تربیتی کورس میں شامل نہ ہوںے والے نرسوں کو فائنل امتحان میں بٹھانے کا انکشاف

چلاس(چیف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس میں نرسنگ کے امتحان میں بغیر کورس کے امیدوار بیٹھانے پر ٹرینگ یافتہ نرسنگ کا شدید احتجاج ۔ضلع بھر سے 80 جوانوں نے نرسنگ ڈپلومے کیلئے ایک سال کورس کیا لیکن امتحان کے دن ہسپتال انتظامیہ نے 60کے قریب ایسے افراد کو امتحان میں شریک کیا جنہوں نے نہ تو داخلہ لیا اور نہ ایک دن کیلئے نرسنگ ٹریننگ حاصل کی۔ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سال بھر نرسنگ ٹریننگ لینے والے افراد افتخار احمد ،اعجاز الحق ،مظاہر حسین ،حماد اعظم ودیگر نے الزام عائد کیا کہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس نے نرسنگ کورس نہ کرنے والے افراد کو امتحان میں شریک کرایا۔انہوں نے کہا کہ نرسنگ امتحان کے ایگزامنر ہسپتال کے ایک سینئر میڈیکل آفیسر نے بغیر کورس کے افراد کی شرکت پر احتجاج کرتے ہوئے اسے ٹریننگ یافتہ نرسنگ کے ساتھ زیادتی قرار دیتے ہوئے نرسنگ کے پرچے چیک کرنے سے انکار کر دیا ۔انہوں نے چیف جسٹس گلگت بلتستان، چیف سیکریڑی گلگت بلتستان ،وزیر صحت ،سیکریڑی صحت سے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہونے والے نرسنگ کے امتحان جو کہ غیر قانونی ہوئے ہیں منسوخ کر کے فوری طور پر کورس مکمل کرنے والے اصل امیدواروں کا امتحان لیا جائے تاکہ حقداروں کا انکا حق مل سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button