گلگت بلتستان

جمعیت طلباء اسلام کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس چلاس میں منعقد ہوا

 20141013_125018
گلگت (خبر نگار) جمعیت طلباء اسلام کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس چلاس میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت صوبائی صدر انصار احمد نے کی اجلاس میں جے ٹی آئی صوبائی کابینہ، ضلع گلگت ، ضلع دیامر، ضلع استور، چلاس، داریل اور تانگیر کی کابینہ نے شرکت کی اجلاس میں جمعیت طلباء اسلام کی فعالیت کے حوالے سے تفصیلی غور و خوص ہوا اجلاس میں صوبائی صدر انصار احمد نے یوم شہادت حضرت عثمان غنیؓ پر بھی بھرپور روشنی ڈالی انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول خدا ﷺ نے کوئی بھی امر اللہ تعالیٰ کے حکم کے بغیر نہیں کیا عثمان غنیؓ زوالنورین کی قسمت اور انتخاب بھی وحی کے ذریعے ہی ہوا اسلام کے ابتدائی مشکل حالت میں عثمان غنیؓ نے جس انداز سے مسلمانوں اور اسلام کی جانی مالی و مالی امداد کی ہے یہ آج کے مالداروں کیلئے عملی نمونہ ہے انہوں نے کہا کہ عثمان غنیؓ کا دور حکومت بھی سنہرا اور مثالی تھا ہزاروں مربع کنال فتح کرکے سرحد اسلام میں داخل کرایا انہوں نے کہا کہ یہ حضرت عثمان غنیؓ کی شان تھی کہ وہ کاتب وحی، خلیفہ ثالث، زوالیورین تھے اجلاس میں حضرت عثمان غنیؓ کی خلافت کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button