گلگت بلتستان

دیامر بھاشہ ڈیم کی زد میں آنے والے علاقوں سے سکشن فور کا خاتمہ کیا جائے، متاثرین کا مطالبہ

چلاس(شہاب الدین غوری) دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارات ڈیم کمیٹی کے سیکرٹری جنرل نوشاد عالم نے کی اجلاس میں عطاء اللہ،حاجی عبدالودود،حاجی جاوید،نجیب اللہ،جلال،عبدالوحید،پرویز،جہانگیر،لا خان،عبدالغفار،صوفی،شئیت اللہ،لال مست خان،راجی محمد،شاہ مرزا،رحمت خان،شفاعت اللہ،نوربیان سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی ۔اجلاس میں کہا گیاکہ حکومت فوری طور پرڈیم ایریا کے زد میں آنے والے ایریاز سے سیکشن فور فوری ختم کریں تاکہ مقامی لوگ اپنی ضرورت کے مطابق تعمیرات کر سکیں2007ء سے سیکشن فور کا اطلاق کرکے عوام کے سوشل لائف مسائل کاشکار ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ عوام دیامر کے قربانیوں کا ثمر دینے کے بجائے مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کیا جا رہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام دیامر کا قصور بتائیں یا عوام کے جائز مطالبات پر عملدرآمدیقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ ہم کئی سالوں سے اپنے جائز مطالبات کے لئے پرامن جدوجہد اور احتجاج کرتے چلے آئے ہیں لیکن

DBD

ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی حالانکہ حکومت کی وزاراتی کمیٹی اور متاثرین کے مابین ہونے والے معاہدے کی روشنی میں تین سال تک ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں زمینوں کی معاوضوں میں اضافہ کرنا تھا لیکن اب اپنے کئے ہوئے معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے جو قابل افسوس ہے انہوں کا ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دیامر بھاشہ ڈیم منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن کوئی سمجھنے کے لئے تیار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ڈیم کی تعمیر میں دلچسپی نہیں رکھتی ہے تو فورا سیکشن فور اٹھائے تاکہ لوگ اپنی ضرورت کے مطابق تعمیرات کرسکیں ینگے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ سیکرٹری پلاننگ سعد سکندرکو او ایس ڈی بنانا مسلئے کا حل نہیں بلکہ چیف کورٹ کے جج کے سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جو سعد سکندر کے خلاف انکوائری کرے گا تاکہ حقیقت عوام کے سامنے آسکے انہوں نے کہا کہ سعد سکندر نے نہ صرف دیامر کے عوام کی توہین کی بلکہ ہماری حب الوطنی پر انگلی اٹھائی ہے جو ناقابل برداشت ہے دیامر ڈیم کمیٹی سعد سکندر کے خلاف عدالت سے رجوع کرکے آیف آئی آر درج کرائی گی اور صوبائی حکومت کی زمہ داری ہے کہ وہ تحقیقات مکمل ہونے تک سعد سکندر کو گلگت بلتستان سے باہر جانے پر پابندی عائد کرے تاکہ آئیند ہ کے لئے کسی قوم کے خلاف اس طرح کے الزمات لگانے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکے گا۔انہوں نے کہا کہ سعد سکندر کے الزامات ناقابل برداشت ہیں حکومت سنجیدگی سے تحقیقات کرے ورنہ حالات خراب ہوئے تو تمام تر زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button