سیاست

افتخار حسین، بابا جان اور دیگر سیاسی کارکنان کو عمرقید کی سزائیں ظلم و جبر کی بد ترین مثال ہے، تعارف عباس، رہنما کے این ایم

Baba-Jan-2گلگت(نعیم انور) قراقرم نیشنل فرنٹ کے رہنما افتخار حسین اور پروگریسیو یوتھ فرنٹ کے رہنما با با جان اور دیگر سیا سی قیدیوں کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت عمر قید کی سزا ئیں عالمی انسانی حقوق کے منشور کی خلاف ورزی اور ظلم و جبر کی بد ترین مثال ہے۔تعارف عباس قرا قرم نیشنل مو منٹ کے جنر ل سیکرٹری تعارف عباس کا کہنا تھا کہ سیا سی تحر یک چلانے والے رہنما کسی بھی طرح دہشت گرد ی میں ملوث نہیں ہو سکتے ہیں ،انکا قصور صرف اتنا تھا کہ سانحہ علی آبا د کے متا ثرین کے حق میں سچ اور حق کی آواز بلند کر رہے تھے جن لو گوں نے نہتے با پ اور بیٹے پر سرے عام گو لیا ں بر سائے تھے انکی اس ظلم اور بر بریت پر ظالموں کے خلاف ڈٹ گئے تھے جس کی پا داش میں انھیں سزائیں دی گئی اور پا بند سلاسل کیا گیا۔انکا مذید کہنا کہ گلگت بلتستان کی حقیقی آزادی کیلئے تحر یک ابھی شروع ہو گئی ہے۔قومی تحریک ابھی مضبوط سے مظبوط تر ہو تا جا رہا ہے لو گ اب با شعور ہو چکے ہیں اور درتی ماں کے ساتھ صدیوں سے ہونے والےزیادتیوں سے قوم آگاہ ہو چکی ہے ،خا ص کر نوجوان طبقہ قوم پرستوں کی نہ صر ف حما یت کر رہے ہیں بلکہ تحریک کا حصہ بنتے جا رہے ہیں ،انکا آخر میں کہنا تھا کہ حکمران اب بھی حوش کاکے نا خن لے اور ہمارے ساتھ ہونے والے زیا دتیوں کا ازالہ کریں ورنہ آنے والا وقت انکے لیے زہر قاتل ثابت ہو گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button