گلگت بلتستان

ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل نثار احمد سکردو میں حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے، گورنر کی تعزیت

گلگت (اکرام نجمی) گلگت بلتستان کے ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل نثار احمد حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث سکردو میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کا تعلق وادی ہنزہ کے گاوں کریم آباد سے تھا۔

مرحوم کی ایک یادگار تصویر
مرحوم کی ایک یادگار تصویر

گورنر گلگت بلتستان پیر سید کرم علی شاہ نے ایک اخباری بیان میں ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان نثار احمد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نثار احمد ایک ایماندار، فرض شناس اور قابل آفیسر تھے اور کہا کہ ان کے گلگت بلتستان کے عوام کے لیئے دیئے گئے پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور انکی رحلت سے گلگت بلتستان ایک قابل ترین آفیسر سے محروم ہوگیا ۔گورنر گلگت بلتستان پیر سید کرم علی شاہ نے نثار احمد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی ایصال ثواب کے لیئے دُعا بھی کی۔

نثار احمد کی ناگہانی موت کی خبر پر آبائی گاوٗں ہنزہ کریم آباد میں سوگواری کا عالم طاری ہے۔ نثار احمد کا تعلق کریم آباد ہنزہ سے تھا مرحوم ایک ایماندار اور محنتی افیسر تھے آپ ہنزہ میں کئی فلاحی اداروں میں بھی اپنے خدمات سر انجام دے چکے تھے جن میں کریم آباد ٹاون منجمنٹ سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری اور گلگت لوکل کونسل کے آنریری سیکریٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے تھے۔ مرحوم نثار احمد اقبال محمد اے او ڈسی سی آفس ہنزہ کے بڑے بھائی تھے ۔

ضلع ہنزہ نگر کے عوامی ،سیاسی ،سماجی اور سرکاری حلقوں کے جانب کے گہری دکھ کا اظہار کیا گیا ہے اور مرحوم کی موت کو علاقے کیلئے بہتؓ بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کی ہیں۔

کریم آباد ٹاوٗن منیجمنٹ سوسائٹی ،بلتت رورل سپورٹ آرگنائزیشن،کریم آباد ویلفیر ایسوسی ایشن ،ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول کریم آباد کے عہدہداروں نے مشترکہ بیان میں مرحوم کی رحلت پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button