گلگت بلتستان

گلگت، وزیر اعلی ہاؤس بدعنوان افسران کے لیے شیلٹر ہاؤس بن گیا ہے

Cmgگلگت (عبدلرحمان بخاری سے ) وزیر اعلی ہاؤس کریپٹ آفیسرز کا شلٹر ہاؤس بن گیا مالی بدعنوانی اور غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث آفیسرز کے خلاف وسیع تحقیقات کے بعد سزا کے لیے چیف سکریٹری کی جانب سے بھجی گئی سمریز پر کاروائی روک دی ہے. محکمہ تعلیم ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،محکمہ تعمیرات عام ،محکمہ صحت اور برقیات میں مالی خرد برد اور غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث افیسران کو سزا دینے کے بجاے وزیر اعلی سید مہدی شاہ نے ان کے خلاف کاروائی کے بجاے ان کو تحفظ دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے.

محکمہ تعلیم اور ایکسائز کے سابق سکریٹریز سید ہادی اور محمد علی یوگوی سمیت ایکسین نذیر و دیگر کے خلاف مضبوط کیس کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی محمد علی یوگوی کو اپنا سکریٹری بنا کر تحفظ دے رکھا ہے. سید ہادی کو حال ہی میں بحال کرکے سکریٹری سیاحت تعینات کیا ہے.

اس صورتحال کے نتیجے میں دیگر سرکاری آفیسرز کے دلوں سے بھی احتساب کا ڈر خوف ختم ھوگیا ھے سابق چیف سکریٹری یونس ڈاگھا نے وزیر اعلی کو ایک درجن سمریز کاروائی کی سفارش کے ساتھ بھجی تھی جن پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا گیا اور وزیر اعلی نے ان کو سرد خانے میں ڈال رکھا ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button