کھیل

چترال میں پاکستان سپورٹس گالا کا آغاز

Inauguration 1

چترال (بشیر حسین آزاد) نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس گالا کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے زیر اہتمام شاندا ر سپورٹس میلے کا انعقا د کیا گیا ہے جسمیں فٹ بال کے علاوہ دیگر روایتی کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر دروش بشارت احمد نے اس شاندار میلے کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر فٹ بال کا افتتاحی میچ گہریت فٹ بال ٹیم اور مانچسٹر کلب کے مابین کھیلا گیا جسمیں گہریت ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ مہمان خصوصی اے سی بشارت احمد نے خزانے کی تلاش اور دوڑ کے مقابلہ جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن چترال کے صدر منیجر تاج محمد خان کے علاوہ دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر بشارت احمد نے میلے کے بہتر انعقاد کے سلسلے میں اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ یاد رہے کہ نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے زیر اہتمام یہ میلہ ملک میں امن و امان اور باہمی رواداری کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے سلسلے میں منعقد کی جارہی ہے جسمیں سیکورٹی اداروں کے اہلکارو ں اور اہل وطن کی قربانیوں کو سلام پیش کیا جارہا ہے۔ اس میلے کے انعقاد کے سلسلے میں سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے پیس پراجیکٹ کے یوتھ ایونٹ کے پروگرام کے تحت تعاون فراہم کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button