گلگت بلتستان

ضلع ہنزہ نگر کے بدلتے موسم اور خوبصورت رنگ

ہنزہ نگر (کرام نجمی ) ضلع ہنزہ نگر میں اتوارکے درمیانی شب سے پیر تک موسم خزاں کے بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے ضلع ہنزہ نگر میں موسم سرد اور پہاڑوں پر برفباری کا آغاز ہوچکا ہے ۔

موسم میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے لوگ گرم لباس پہننے لگے ہیں جلانے کے لکڑی اور گیس کی خریداری اور مانگ میں اضافہ ہوا ہے بدلتے موسم کے ساتھ درختوں نے بھی اپنے پتوں کا رنگ بدلنا شروع کیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کی قدرتی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے.

یاد رہے ضلع ہنزہ نگر خزاں کے موسم میں خوبصورت رنگوں کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے اور بہت سے ملکی اور غیر ملکی سیاح ان قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کیلئے علاقے کا دورہ کرتے ہیں۔

005
مخروطی اور نوکدار پہاڑوں پر برف نے گویا کشیدہ کاری ہے
004
پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے
002
مرکزی ہنزہ میں دور سے ہی نظر انے والی قلعہ بلت کا ایک دلنشین منظر
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button