تعلیم

سلام ٹیچرزڈے: پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر وفاداری کا ثبوت دے، وزیر اعلی گلگت بلتسان کی اساتذہ کو نصیحت

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

گلگت(فرمان کریم ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ ہم نے اساتذہ کے ساتھ وفا کرکے ان کے مسائل حل کیا ہے اب اساتذہ کی ذمہ دار ہے کہ وہ آیندہ الیکشن میں پی پی پی کو ووٹ دے کر اپنی وفاداری کا ثبوت دے.

ان خیالات کا اظہار ٹیچر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام سلام ٹیچر ڈے سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس تقریب میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہمان خصوصی تھے۔ اب ہمارے حکومت کے آخری وقت ہے ہم نےآیندہ آنے والے حکومت کے لئے کوئی مسائل نہیں چھوڑے ہیں ۔ اساتذہ ہماری خدمت کا صلہ کس طرح دیں گے یہ اساتذہ کی مرضی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بعض لوگ ہمارے دور حکومت میں چاہتے تھے کہ اساتذہ کوپرموشن نہ ملے، انکی اپ گریڈیشن نہ ہو، لیکن ہم نے ان کے باتوں نظرانداز کیا اور اساتذہ کے حق دلائی ہم ان کے احسانات کا انتظار کرینگے۔

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم ڈاکٹر علی مدد شیر نے کہا سلام ٹیچر ڈے پر پورے پاکستان اور خاص کر گلگت بلتستان کے اساتذہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ مذید کہا کہ 67 سال سے ایجوکشین پر کسی حکومت نے توجہ نہیں دیا تھا آج ہماری حکومت نے لیکچرار، پروفیسر اور اساتذہ کے مسائل حل کئے  شروع میں ہمارے سامنے کافی ایشوز تھے ان ایشوز کو حل کرنے کے لئے وسائل کی کمی تھی  لیکن ہماری حکومت نے محدود وسائل کے باوجود اساتذہ کے ایشوز حل کئے ۔ آج اللہ کے فضل سے 95 فی صد مسائک ہوچکے ہیں۔ اور باقی مسائل بھی 10 دسمبر تک حل ہوینگے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر اکیڈمک محکمہ تعلیم مجید خان نے کہا کہ  اساتذہ معاشرے کے لئے رول ماڈل ہیں. اگر اساتزہ اپنے رول کو پہنچانے تو معاشرے میں بھی ہماری عزت رہے گی ۔  ٹیم ورک سے اساتذہ مضبوط ہو گا۔ صدر ٹیچر ایسو سی ایشن گلگت بلتستان حاجی شاید حسین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے آخری میں مہمانوں نے بیسٹ اساتذہ، سکول اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں شلیڈ اور اسناد تقسیم کئے۔

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button