گلگت بلتستان

ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر کو مزید اختیارات مل گئے، ضلع میں دفعہ ١٤٤ نافذ

hnr mapہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) سیکرٹری قانون گلگت بلتستان کی جانب سے ڈی سی ہنزہ نگر عمران علی سلطان کو مزید اختیارات تقویض کیئے گئے جن میں لینڈ ایکو ویزیشن، کلکٹر لینڈ رییویو کلکٹر رجسٹرار فارمز اور رجسٹراع سوشل ویلفیر مقرار کیا ہے۔ ا س قبل ان سارے مندرجہ بالا اختیارات ڈٖپٹی کمشنر کو حاصل نہیں تھے۔ جس کے باعث ہنزہ نگر کے عوام کو ان سہولیت کے حصول میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا تھا۔عوامی حلقوں کی جانب سے سیکرٹری قانون کوعوامی حلقوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا اس سے قبل عوام کو ان کاموں کے سلسلے میں کافی اخراجات برداشت کرکے گلگت کی طرف روخ کرنا پڑتا تھا۔

جبکہ دوسری جانب ڈی سی ہنزہ نگر نے ضلع بھر میں دوفعہ 144کا نفاظ جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت ضلع بھر میں چار سے زائد افراد کے اکھٹے ہو نے کے علاوہ کسی بھی قسیم کی تقریبات اور جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی ہے۔ لہذا انتظامیہ کہ جانب سے ان دنوں میں عوام الناس کو مطلع کیاگیا ہے کہ اس کے خلاف ورزی کرنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائے جائیگی۔ڈی سی ہنزہ ننگر کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق محرم الحرام کے مجالس اور روایاتی جلوسوں پر نہیں ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button