تعلیم

آل گانچھے تقریری مقابلہ منعقد

Graphic1

خپلو( حبیب الرحمان) بلتستان سٹو ڈنٹس فیڈ ریشن کے زیر اہتمام آل گانچھے سکولز مقابلے کا انعقاد ڈگری کالج کے ہال میں منعقد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل ڈگری کالج محمد عالم اور اعزازی مہمان محمد جعفر ہیڈ ماسٹر ہائی سکول خپلو جبکہ بی ایس ایف کے مرکزی صدر افضل درسنگ تقریب کے صدارت کر رہے تھے۔ اس مقابلے میں گانچھے کے 13 سکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔ نتائج کے حوالے سے رخسانہ گورنمنٹ ہا ئی سکول تھگس ،سیکنڈ انیس ڈگری کالج خپلو اور سیدہ سحر ش ہائر سکنڈری گرلز سکول خپلو قرار ہائیں۔ اس تقریب مقامی طلباء و طالبات کا جذبہ دیدنی تھا ۔ لیکن مہمان خصوصی میر وقار ڈپٹی کمشنر گانچھے اور سید ذاکر نائب ناظم اعزازی مہمان عین وقت پر عدم شمولیت نے طلباء و طالبات و مہمانان کو سخت مایوس کیا۔ شرکاء تقریب نے بعد ازاں اخباری صحافیوں سے یہ بھی کہا کہ وہ ضلعی و تعلیمی حکام طلباء و طالبات سے عدم دلچسپی کی مد نظر رکھتے ہوئے خصوصی کوریج دیں۔ مہمان خصوصی محمد عالم پرنسپل ڈگری کالج خپلو نے بی ایس ایف کی کا ؤشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلباء وطالبات کے مسائل کے لئے اور ان کی غیر نصابی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لئے بی ایس ایف کا کردار مثبت و فعال ہے ۔ سپیشل کمیونیکیشن آرگنا ئزیشن کی جانب سے پہلی تین پوزیشن لینے والے طلبہ کے لئے تین ہزار پانچ سو روپے کا نقد انعامات دئیے۔ بی ایس ایف کی جانب سے تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے تما م طلباء و طالبات کو سر ٹیفکیٹ بھی دیا گیا۔

ghpic

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button