تعلیم

الیزئین ہائیر سیکنڈری سکول میں ہفتہ طلبہ منعقد

pic (11) with news
گلگت(پ ر) الیزین ہائیر سکنڈری سکول گلگت میں رنگا رنگ ہفتہ طلباء اختتام پذیر،طلباء وطالبات نے اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کر کے حاضرین کے دل جیت لیئے۔اختتامی تقریب ہفتے کے روز الیزین ہائیر سکنڈری سکول گلگت میں ہوئی جسکے مہمان خصوصی مسلم لیگ نواز کے چیف آرگنائزر حافظ حفیظ الرحمن تھے۔انہوں نے اپنی خطاب میں کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی وقت کی اہم ضرورت ہے ،سرکاری تعلیمی ادارے میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے زوال پذیر ہیں جبکہ نجی تعلیمی اداروں نے علاقے میں تعلیم کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے ان میں ایک الیزین ہائیر سکنڈری سکول ہے۔جو نئے نسل کی نشو و نما میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جس کے لئے ہم سکول انتظامیہ کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی قیادت کے پاس تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنانے کیلئے پلان موجود ہے۔اگر موقع ملا تو علاقے کی ترقی کیلئے کام کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ الیزین ہائیر سکنڈری سکول کے طلباء وطالبات نے اپنے کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی میدان میں اپنا لوہا منوائینگے۔سکول کے پرنسپل فدا محمد نے کہا کہ آئندہ اسطرح کی غیر نصابی سرگرمیاں منعقد کی جائے گی جس سے طالب علموں کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ہماری یہ تگ و دو ہو گی کہ ہماری طلباء ہر میدان میں اپنا لوہا منوا سکے۔طلباء نے ڈرامے،غزل گوئی،تقریروں اور ڈانس پیش کر کے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔آخر میں تمام شرکاء میں انعامات تقسیم کئے گئیں۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button