سیاست

مہدی شاہ اورانکی کابینہ نے گلگت بلتستان کے تمام محکموں کو دیمک کی طرح چاٹاہے، میر غضنفر

10749166_10203477683037694_702464728_n copy

ہنزہ نگر ( خصوصی انٹریو، اجلال حسین) گلگت بلتستان کو ملنے والی سیٹ اپ نااہل حکمرانوں کے باعث بے ثمر رہا، ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پچھلے پانچ سال کے دور اقتدار میں پاکستان پیپلز پارٹی نے کرپشن اور رشوت کا کلچر متعارف کروایا ہے۔گلگت بلتستان میں ایک بھی ایسا سرکاری محکمہ نہیں جس میں رشوت اور کرپشن کا بول بالا نہیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق چیف ایگریکٹو گلگت بلتستان و رہنما پاکستان مسلم لیگ ن میر غضنفر علی خان اور سابق رکن اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ سید مہدی شاہ اور ان کے ٹیم نے گلگت بلتستان کے عوام اور سرکاری محکموں کو دیمک کی طرح چاٹا ہے۔عوام کو لالی پوپ دکھا کربے وقوف بنانے کے سواء کچھ بھی نہیں کیا۔

سابق چیف ایگریکٹو گلگت بلتستان و رہنما پاکستان مسلم لیگ ن میر غضنفر علی خان اور سابق رکن اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے پچھلے پانچ سالوں میں عوام ہنزہ کو درپیش مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے تعلیم، صحت، اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام کی مشکلات میں اتنا اضافہ کیا ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ عوام ہنزہ کو بجلی کی لوڈشیڈنگ نے ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ پانچ سال کے دور اقتدار میں وزیر بیگ نے اپنی سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک میگا پروجیکٹ جو کہ سنٹر ہزہ کے لئے پینے کے صاف پانی کاتھابد قسمتی سے پانچ سال پورے ہو نے پر بھی مکمل نہ ہو سکا۔ ٹھیکدار نے ایڈونس رقم وصول کرکے نہ صرف عوام کے منتخب نمائندے کے ساتھ دھوکا کیا بلکہ محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کو بھی اندھیرے میں رکھ کر ٹھکیدار اپنے جال سازی میں کامیاب ہوا اور کام اادھورا چھوڑ گئے جبکہ ہمارے دور اقتدار میں کروڑوں روپے سالانہ ترویاقی فنڈ سے بھی اضافی منصوبوں پر کام کرچکے تھے۔سابق چیف ایگریکٹو گلگت بلتستان و رہنما پاکستان مسلم لیگ ن میر غضنفر علی خان اور سابق رکن اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے مزید کہا کہ اس وقت ہنزہ کے مختلف علاقوں میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے مکمل ہوکر اسپیکر افتتاح کررہے ہیں وہ سارے منصوبے میرے اور رانی کے دور میں رکھے گئے منصوبے ہیں۔ جس پر اپنی نام کی تختیاں ؛لگا کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

صدرپاکستان ممنون حسین کی حالیہ دورہ گلگت بلتستان کو ایک کامیاب دورہ قرار دیتے ہوئے میر اور رانی نے کہا کہ کوئی بھی ملکی سربراہ کسی بھی علاقے کا دورہ کرتے ہیں تو اس میں کسی قسم کی سیروتفریح یا نقصان نہیں بلکہ ان کی دورہ نیک شگون ثابت ہو تا ہے۔ علاقے کو دیکھنے کے علاوہ عوام کی مسائل کو بھی حل کرنے میں ان کا اہم کردار ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات پر غور کرتے ہوئے صدر پاکستان کے ساتھ ملاقات میں گلگت میں میڈیکل کالج کے علاوہ ہنزہ میں خواتین کے لئے قراقرم یورنیورسٹی کے کیمپس کا قیام کا اعلان بھی کیا اور انشااللہ بہت جلد قراقرم یونیورسٹی کے کیمپس کا جلد از جلد افتتاح بھی ہوگا جو کہ ہنزہ نگر کے خواتین کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا۔ ہنزہ نگر میں خواتین تعلیم کے میدان میں گلگت بلتستان کے ددیگر اضلاع سے زیادہ ہے ۔ عوام ہنزہ نگر میں اکثیریت آبادی ایسے بھی تھی کہ والدین یورنیورسٹی کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے تھے اب وہ تعلیم کے حصول کے لئے اپنے گھر کے دیلیزپر اعلیٰ تعلیم حاصل کرینگے۔انھوں نے کہا کہ بہت جلد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے اور عوام کی اہم مشکلات کو حل کرینگے۔ صدر سے بات چیت کے دوران میر اور انی نے کہا کہ ہنزہ اور نگر شروع سے الگ الگ ریاستیں رہ چکے ہے اس لئے ہنزہ اور نگر کو الگ الگ ضلع کا درجہ دیا جائے جس سے دونوں علاقوں کے عوام مزید فوائد حاصل ہوسکے۔

سابق چیف ایگریکٹو گلگت بلتستان و رہنما پاکستان مسلم لیگ ن میر غضنفر علی خان اور سابق رکن اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے کہا آئندہ آنے والے انتخابات میں بھر پور صلاحیت کے ساتھ حصہ لینگے اگر پاکستان مسلم لیگ ن ہمیں نظر انداز نہیں کریں تو ہمیں یقین ہے کہ مسلم لیگ ن ضرور ٹکٹ دے گی اور انشاللہ ہم اپنے حلقے سے بھاری اکثیریت سے جیت جائے نگے ۔اقتدار میں آنے کے بعد پچھلے پانچ سال میں عوام کو جو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے اس کے ازالے کی کوشش کرینگے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی کواڈینٹر حفیظ الرحمن سے اختلافات کے سوال پر میر نے کہا کہ میرا ان سے کوئی اختلاف نہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کو گلگت بلتستان میں شاندار کامیابی کے لئے مل کر کام کرینگے اور گلگت بلتستان کے عوام کو ترقی کی رہ پر گامزان کرینگے۔انھوں نے کہا کہ آج تک عوام ہنزہ کی بدولت سے ہمیں عزت ملی ہے اور انشاللہ ائندہ بھی عوام کی خواہشات کے مطابق عوام کی خدمت کرینگے۔ایک سوال کے جواب میں میر اور رانی نے کہا کہ اس سے قبل بھی ہم پر مختلف قسم کے الزامات لگا دئیے گئے ہے مگر ایسا نہیں ہے اپنے دور اقتدار میں عوام کے وسع تر مفاد میں کام کر چکے ہیں اسلام آبادمیں رہے یا ہنزہ میں ہم نے عوام کی خدمت ہر طریقے سے کی ہے اورکرینگے۔

ہنزہ کے عوام ایک ایسی قوم ہے جنہوں نے گلگت بلتستان کو آزادی دلایا میرآف ہنزہ میر جمال خان نے ریاست ہنزہ کا غیر مشروط طور پر پاکستان کے الحاق کیا ۔آج اسی قوم پر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے نااہل نمائندوں نے پرامن اور محب الوطن عوام پر انسداد دہشت گ کے دفعات لگا کر ایک بد نما داغ لگا کر بدم کر دیا ہے جو کہ نہایت ناانصافی کی گئی ہے ۔ سینکڑوں کی تعداد میں بے گناہ افراد کو جیلوں میں بند کر دیئے ہیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے عوام ہنزہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button