چترال

چترال، صحافیوں کے لیے سہ روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر

چترال (بشیر حسین آزاد) ساؤتھ ایشیاء پارٹنرشپ پاکستان کے زیر اہتمام چترال کے مقامی صحافیوں کے لئے سہ روزہ تربیتی پروگرام پیر کے دن اختتام پذیر ہوا جس میں چترال پریس کلب ، ایف ایم 97اور ریڈیو پاکستان سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں خواتین کا سیاسی عمل میں شرکت، تنازعات کے حل کے ذریعے امن اور ہم آہنگی کا قیام اور سرکاری محکمہ خصوصاً تعلیم اور صحت کے سیکٹروں کے ذمہ داروں کو جوابدہ بنانے کے سلسلے میں میڈیا کے کردار کے بارے میں تفصیلی تربیت فراہم کی گئی جن میں میڈیا کا ایک متعین کردار موجود ہے ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سید مظہر علی شاہ نے کہا کہ معاشرے کے استحکام اور اس کے افراد کو شعور دلانے میں چترال کی صحافی برادری کسی سے بھی پیچھے نہیں ہیں اور نامساعد حالات کے باوجود اپنے فرائض منصبی نہایت ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت سے نبھارہے ہیں۔ سید مظہر علی شاہ نے کہا کہ سیاسی عمل میں خواتین کی شرکت ، تنازعات کا پرامن حل تلاش کرنا اور سرکاری محکمہ جات کو جوابدہ بنانا ایک جمہوری معاشرے کی نشانی ہے اور ساؤتھ ایشیاء پارٹنرشپ اس سلسلے میں عملی کام کرکے ایک اہم قومی خدمت سرانجام دے رہی ہے۔ ادارے کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر محمد اسماعیل نے کہاکہ ساؤتھ ایشیاء پارٹنرشپ کے آواز پروگرام کے تحت حکومتی اداروں میں سروس ڈلیوری سے لے کر جمہوری عمل میں بامغنی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو فوکس کیا جاتا ہے وہاں میڈیا کو خاص اہمیت دیتے ہوئے ان کو بھی اس عمل میں شامل ہونے اور عوام کو شعور دلانے کے لئے ان کی ذہن سازی کی جاتی ہے۔اس موقع پر چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے بھی خطاب کیا اور چترال کے حوالے سے صحافیوں کی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کو درپیش مسائل بھی بیا ن کی۔ ادارے کے نیشنل میڈیا کوارڈینیٹر فرزانہ ممتاز کے علاوہ ادارے کے مرکزی ذمہ داران منصور احمد ، زینب خان اور نصرت ارا نے بھی دوران تربیت مختلف موضوعات پر لیکچر دی اور شرکاء سے مختلف مسائل کے بارے میں گروپ ورک کرائے۔ اختتامی تقریب میں سید مظہر علی شاہ نے شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button