تعلیم

گلگت بلتستان میں کالجوں کے تدریسی عملے کے لیے ٹائم سکیل ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری

گلگت ( پریس ریلیز) گلگت بلتستان کے کالجز کے لیکچررز اور پروفیسرز کی ٹائم سکیل پروموشن کا با قاعدہ طور پرنو ٹیفیکیشن جاری ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق 29 اکتوبر کو فنانس ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے سیکشن آفیسر امین اللہ غزنوی کے دستخط سے یہ نو ٹیفیکیشن جاری ہو گیا ہے۔ یہ خبر سنتے ہی گلگت بلتستان کے کالجز کے لیکچررز اور پروفیسرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سب نے ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے مٹھائیں تقسیم کیں۔نو ٹیفیکیشن کے جاری ہونے کے بعد صدر پروفیسر محمد زمان کے زیرِ صدارت گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کی صوبائی کابینہ کا ایک اہم اجلاس ہوا۔ جس میں تمام عہدیداروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایسو سی ایشن کی جدوجہد اور تمام فکلٹی ممبرز کے بھر پور تعاون کو سراہا۔ انہوں نے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرنے اور نو ٹیفیکیشن کو یقینی بنانے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سیّد مہدی شاہ صاحب، صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان ڈاکٹر علی مدد شیرصاحب،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ صاحب، سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان ثناء اللہ صاحب اور فنانس سیکریٹری جہانگیر مشتاق وِرک صاحب سمیت اُن تمام کرم فرماوءں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنھوں نے لیکچررز اور پروفیسرز کے اس بنیادی ، قانونی اور دیرینہ مطالبے کے حل میں بالواسطہ یا بِلا واسطہ دامے، دِرمے، سُخنے اور قدمے اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔
Picture 048

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button