گلگت بلتستان

آزادی کی حفاظت کرنے کو عبادت سمجھتے ہیں، جمعیت علماء اسلام

4121706874_222c52b0a1_bگلگت (پریس ریلیز) زندہ قومیں اپنی یوم آزادی جوش و لولے سے مناتی ہیں تاکہ دنیا پر واضح ہو کہ ہم ایک آزاد ،خودمختار اور غیرمند قوم ہیں۔ ہم آزادی کی قدر کرنا اور اُس کی حفاظت کرنا عبادت سمجھتے ہیں.
ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات جمعیت علمائے اسلام ضلع گلگت و سرپرست اعلی شکیوٹ یوتھ مومنٹ مولانارحمت اللہ سراجی اور پاسبان حقوق اہل سنت والجماعت ضلع گلگت کے جنرل سیکریٹری حافظ حفیظ اللہ انجم نے اپنے ایک پریس ریلیز میں جشن آزادی گلگت بلتستان کا پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی عظیم نعمت ہے ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے، ہمارے اسلاف نے بے سروسامانی کے عالم میں ڈوگرہ راج اور ہندو برہمن کو شکست دے کر جنت نظیر گلگت بلتستان کو آزاد کرایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یوم آزادی دراصل تجدید عہد کا دن ہے۔آئے ہم سب اس تاریخ ساز دن کو عہد کریں کہ جس طرح ہمارے اسلاف نے تمام تر تعصبات،تمام تر مذہبی ،لسانی اور علاقائی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر ایک جھنڈے تلے جدوجہد کرکے خطے کو آزاد کرایا تھا اسی طرح ہم بھی خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام تعصبات کو پس پست ڈال کر تنگ نظری ،فرقہ واریت اور تمام تر تعصبات کو دفن کر دے اور علاقے میں مذہبی آہنگی،اتحاد و یکجہتی اور صبرو برداشت کو فروغ دے اور تمام تر مذہبی رسومات کو دوسروں کیلئے دل آزاری کا ذریعہ نہ بنے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button