چترال

چترال میں موسمِ سرما کا آغاز، درختوں کے پتے جھڑکنے لگے جبکہ سیب کے درختوں میں موجود پھل فطرت کے انعامات کی گواہی دے رہی ہے 

مستوج (کریم اللہ) ہندوکش کے پہاڑی سلسلوں میں واقع صوبہ نما ضلع چترال میں جب درختوں کے پتے زرد ہونا شروع ہوگئے ہیں جو کہ موسمِ خزان کے آمد کی علامت ہے قدرتی حسن ، مہمان نوازی اور اخوت وبھائی چارگی میں منفرد مقام کے حامل مستوج میں بھی خزان کی ہوائیں چلنے اور درختوں کے پتے جھڑنے لگی جبکہ علاقے کے لوگ طویل خزان اور پھر موسمِ سرما کے لئے اشیائے ضرورت جمع کرنا شروع کئے پہاڑوں اور جنگلوں سے سوختی لکڑیاں لائی جا رہی ہے اور سردیوں کے موسم میں زبخ ہونے والے(ڈشٹی )کے جانوروں کو زیا دہ سے زیادہ توانا اور موٹا بنانے کے لئے مختلف طاقت ور خوراک ان کو کھلائے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اخروٹ کے درختوں میں اخروٹ کے پھل اتار کر چترالی حلوہ (ژوڑا شوشپ اور شکر پھوستک) بنانے کا عمل بھی جاری ہے تو سیب کے درختوں میں موجود سیب کے پھل زرد پتوں کے نیچے اپنی موجودگی ظاہر کرکے قدر ت کے کرشمات کی ترجمانی میں مگن ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button