چترال

ٹرانسپوٹرز کی من منانی پر مسافروں نے احتجاج کرکے بونی چترال روڈ کوہرقسم کی ٹریفک کے لئے بندکردیاگیا

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) ٹرانسپورٹرز کی من منانی پر مسافروں نے بونی چترال روڈ کوہرقسم کی ٹریفک کے لئے مکمل بندکردیا اس موقع ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سید مظہرعلی شاہ اورایس ایچ او چترال انسپکٹر اقبال کریم موقع پرپہنچ کرتمام گاڑی ڈارئیوروں کو بائی اڈر مناسب کرایہ پر دیر اورپشاور روانہ کردیاگیا۔ جس پرتمام مسافروں نے ضلعی انتظامیہ اورچترال پولیس کوخراج تحسین پیش کی۔اس موقع پر مسافروں نے ڈیلی چترال سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پٹرول اورڈیزل سستاکرکے ایک ہفتے سے بھی زیادہ عرصہ گزر گیا مگرچترال کے ٹرانسپورٹرزعوام کولوٹنے میں بدستور مصروف ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب تیل کی قیمت بڑھتی ہے توٹرانسپورٹرز کرایہ اُسی وقت بڑھاتے ہیں مگرتیل کی قیمت کم ہوئی تو مختلف بہانے تلاش کرتے ہیں۔ڈارئیورحضرات کسی کونے میں چھپ کرگاڑی کی خرابی کابہانہ کرکے عوام کی مشکلات میں مزیدا ضافہ کرتے ہیں اوراڈے والے بھی اس گیم میں شریک ہے ۔اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سید مظہرعلی شاہ نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ایک ہفتے پہلے کرایے کم کرنے کافیصلہ کرکے نیاکرایہ نامہ بھی جاری کیاہے ۔یہ ٹریفک پولیس اوراڈے والوں کی زمہ داری ہے کہ سرکاری ہدایت پرعمل کرکے عوام کوٹرانسپورٹ میں درپیش مشکلات حل کریں ۔انہوں نے کہاکہ سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے والے گاڑی مالکان اوراڈے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button