معیشت

گلگت بلتستان میں ایل پی جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں کی جارہی ہے

گلگت(فرمان کریم) وفاق اور دیگر صوبوں میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گلگت بلتستان میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جاسکی ۔ وفاق میں گیس کی فی کلو قیمت 25 روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں صرف 10 روپے فی کلو قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ دوسری طرف یکم نومبر سے پورے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی کم ہوئیں ہیں، لیکن اس کے باوجود گلگت بلتستان میں گیس کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔ گلگت بلتستان میں سردیوں کے موسم میں ہرسال گیس کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ ہوتا ہے ۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تشکیل دی گئی پرائس کنٹرول کمیٹی گیس مافیا کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں۔ گلگت میں پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر غیر فعال ہوگئی ہے۔ جس کا اثر غریب عوام پر پڑتا ہے۔ جبکہ سرکاری آفسیراں کو سرکاری کی طرف سے سردی الاونس بھی دیا جاتا ہے۔ غریب عوام کو مہنگائی کے اس دور میں اپنی ضروریات زندگی خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔ اور گیس مافیا نے عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا ہے۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی اعلیٰ عہدیداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی فعالی میں اپنا کردار ادا کرے اور عوام کو ریلیف دے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button