ثقافت

چترال کے بالائی علاقے گرم چشمہ کے نجی سکول میں پینٹنگز کی نمائش

چترال(گل حماد فاروقی) چترال کے بالائی علاقے گرم چشمہ کے ایک نجی سکول میں بہترین پینٹنگ کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول کے طلباء طالبات نے اپنی اندر کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے محتلف پینٹنگ کی تھی۔

ان پینٹنگ میں اسلامک آرٹس، جنگلات کی تحفظ، ماحول کو آلودگی سے بچانا، دوسروں کا حیال رکھنا وغیرہ شامل تھے۔

ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے ایک طالب علم نے ان پینٹنگ کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ چترال میں چونکہ زیادہ تر برفانی تودے گرتے ہیں جس کے نیچے دب کر کئی انسانی جانیں ضائیع ہوتی ہیں۔اور ہم چاہتے ہیں کہ ہم حکومت کا توجہ اس طرف مبذول کرائے کہ ایسی پالیسی بنائے کہ ان قدرتی آفات سے بچنے کیلئے بر وقت مشینری تیار کھڑی ہو اور فوری طور پر ملبے سے لوگوں کو نکالا جاسکے کیونکہ چترال میں جب بھی کوئی قدرتی آفت آتا ہے تو کسی بھی ادارے کے پاس مکمل سامان یا مشنری نہیں ہوتی اور لوگ ملبے تلے دب کر مرجاتے ہیں۔

ایک اور بچی نے بتایا کہ میں نے سروے کا درخت بنایا ہے اور اس پر آیت لکھا ہے کہ اللہ تعالٰی خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے لہذا اس ماحول کی حوبصورتی یہ درختیں اور پودے ہیں ان کو نہیں کاٹنا چاہئے۔

ایک اور بچی القا ء رانی نے بتایا کہ میں نے اپنی Painting میں دل بنا یا ہے اور دل کے اندر اللہ کا نام لکھا ہوا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ ہمیشہ مومن کے دل میں رہتا ہے اسلئے میں یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ کسی کا دل آزاری نہیں کرنا چاہئے۔ کیونکہ کسی کا دل توڑنا شرک کے بعد سب سے بڑی گناہ ہے۔

ایک اور طالب علم نے کہا کہ میں نے درخت بنایا ہے جس کے قریب ایک آدمی کلہاڑی لیکر کھڑا ہے مگر وہ درخت کے بجائے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ درخت کو کاٹنا ایسا ہے کہ ہم اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارتے ہیں۔

اس پینٹنگ کو دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں بچے آئے تھے اور اس کو دیکھ کر ان میں کافی دلچسپی کا مظاہرہ کررہے تھے۔

SONY DSC

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button