گلگت بلتستان

ریاض روڈ پر گھر میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

گلگت(فرمان کریم) ریاض روڈ پر گھر میں آگ لگنے کے باعث لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔ منگل کے روز ریاض روڈ پر واقع غلام عباس کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے دیکھتے ہی پورے گھر کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گھر کی پہلی منزل مکمل طور پر جل گیا ہے ۔آگ کے باعث گھر میں رکھی ہوئی قیمتی سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسیکو 1122 اور فائر بر یگیڈ کی گاڑیاں بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا گیا۔ تاہم آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ گھر کے مالک وسیم عباس نے بادشمال کو بتایا کہ محلے میں نصب ٹرانسفامر پر زیادہ دباو سے بجلی کی ترسیل میں کمی بیشی کے باعث یہ حادثہ ہو ا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button