سیاست

شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان میں تحریک جعفریہ کے پلیٹ فارم سے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کریگی، علامہ عارف واحدی

شگر(عابد شگری)  شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے شگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان میں تحریک جعفریہ کے پلیٹ فارم سے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرینگے اور گلگت بلتستان کی حقوق کی جنگ لڑینگے۔سپریم کورٹ سے تحریک جعفریہ پر ے پابندی ہٹا دیا گیا ہے جو کہ ایک عظیم کامیابی اور ہمارے بے گناہی کا ثبوت ہے۔ہم شروع سے ہی کہ رہے تھے کہ ہمارے دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ہم خود دہشت گردی کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں آنے کا فیصلہ ہم نے نہیں بلکہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے کیا تھا ہم ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔سیاست میں کوئی لفظ آکر نہیں ہوتا کسی بھی جماعت سے اتحاد ہوسکتا ہے سوائے تکفیری ٹولے سے۔قائد ساجد نقوی کی مدبرانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے آج پاکستان خانہ جنگی سے بچا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ مجلس وحدت المسلمین سے اتحاد کی ہم نے بارہا کوشش کی ۔ 2013کی الیکشن سے پہلے تین دفعہ شیعہ علماء کونسل کی وفد ان کے آفس میں جاکر ان سے ملاقات اور الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی لیکن انہوں نے ایک دفعہ بھی ہمارے پاس آنا گوارا نہیں کیا۔ہم پھر بھی ان سے اتحاد کی متمنی ہے۔انہوں نے گلگت بلتستان کے حوالے سے کہا کہ یہ خطہ دفاعی اور تجارتی حوالے سے پاکستان کا یک اہم حب ہیں لیکن پاکستان کی حکمرانوں نے ہمیشہ انہیں ان کا وہ درجہ نہیں دیا جس کا مستحق ہیں۔ اس خطے کے عوام نے اپنے زور بازو سے ڈوگروں سے اس خطے کو آزاد کرکے پاکستان کیساتھ الحاق کیا لیکن ان کیساتھ انتہائی بدسلوکی کی گئی تحریک جعفریہ گلگت بلتستان کی حقوق کی ضامن ہے اور یہاں کی حقوق کی جنگ لڑینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button