تعلیم

ہاشو فاونڈیشن کے زیر اہتما م سکردو میں ای سی ڈی پر سیمینار کا انعقاد

hashoo foundation (1)

سکرد و( نامہ نگار) گلگت بلتستان میں اب تک جتنے بھی نمائندے آئے ہیں انہوں نے اپنے پیٹ پوجا کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔ ان خیالات کااظہار رکن قانون ساز اسمبلی شیرین فاطمہ نے ہاشو فاونڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کوئی ایسا شخص نہیں آیا جو علاقے کی ترقی کیلئے اپنا سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر کام کر ے انہوں نے کہا کہ ابھی تک جو بھی آیا ہے وہ صرف اپنے جیب بھرنے کی فکر میں ہیں علاقے کی تعمیر وترقی سے کوئی غرض نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اپنے بچوں کو نئے دور کی تعلیم دینا انتہائی ضروری ہے ۔وقت کے ساتھ چلنے کیلئے اس دور کے تعلیم سے روشناس کرنا چاہئے تعلیم انسان بنانے کا پہلا قدم ہے تعلیم کے بغیر کوئی بھی انسان مکمل انسان نہیں ہے ہر دور میں اپنے نوعیت کی تعلیم انتہائی اہمیت کے حامل ہے ہمارے معاشرے میں نئے دماغ کی پروان چڑھانے کیلئے مواقع انتہائی کم ہے ۔

ہمارے نظام تعلیم دیکھ کر رونا آتا ہے اگر کوئی چوکیدار بنے کیلئے محکمے کے پاس جاتے ہیں تو وہ ٹیچر بن کر آتے ہیں ان خیالات کا اظہار الزہرا کالج کے پرنسپل سیدہ فاطمہ نے ہاشو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ای سی ڈی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی نظام دیکھ کر رونا آتا ہے اگر کوئی چوکیدار کی نوکری لے چلاجائے تو رشوت کے بل بوتے پر اس کو ٹیچر کا آردڑ تھما دیا جاتاہے قابل لوگ ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا ہے اور قابل لوگوں کو ہمیشہ دیوار سے لگا دیا جاتا ہے ۔رابطے کے فقدا سے بلتستان کے اساتذہ نظر انداز ہو رہا ہے ۔تعلیم کے ساتھ ساتھ ہمارے پاس کسی بھی قسم کے فیلڈ کیلئے اوزارکا بھی فقدا ن ہے گزشتہ ماہ کمنگو میں پیش آنے والے حادثے میں ہمارے تمام لوگ تماشائی کے علاوہ کچھ بھی نہیں کرسکا تمام لوگ صرف تماشادیکھنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کر سکا کیونکہ ریسکو کیلئے کوئی سامان موجود نہیں تھااس وقت کے بچے تک جدید دور کے تعلیم کی طرف گامزن ہے اس کو سراہنے کی کوشش کی جائے ۔

ہاشو فاونڈیشن کے زیر اہتما م مقامی ہوٹل میں ای سی ڈی ایجویکشن کے حوالے سے تتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہاشو فاونڈیشن گلگت بلتستان کے آر پی ایم بلبل جان شمس نے کہاکہ ہاشو فاونڈیشن تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے بنیادی تعلیم ہر بچے کا حق ہے ہاشو فاونڈیشن بے روز گار خواتین کو ای سی ڈی کی ٹرینگ دے گا اور اس طرح گلگت بلتستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اس موقعے پر خطا ب کرئے ہوئے ڈاکٹر حاجی کریم خان نے کہاکہ بچے کی تعلم کے حوالے سے مثبت پالیسی بنانے کی ضرورت ہے اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی شریں فاطمہ نے کہا کہ حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے صوبائی حکومت نے پانچ سالوں میں تعلیم کو شعبے کو بہتری دلانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button