سیاست

آینده انتخابات میں "کارکردگی” کی بنیاد پر ووٹ ملیں گے، میر غضنفر کاششکٹ گوجال میں تقریب سے خطاب

گوجال( فرمان کریم) سابق چیف ایگزٹیومیر غضفر علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔ ان کے دن گنے جاچکے ہیں۔ پانچ سالوں میں عوام کو کچھ بھی نہیں دیا اب ان دس دنوں میں عوام کو کیا دنیگے۔ ان کے دن گنے جاچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ششکٹ گوجال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اُنہوں نے کہا کہ آیندہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملے گا۔ مسلم لیگ(ن) نے سانحہ عطاآباد میں جس طرح عوام کی مد د کی کوئی دوسرا جماعت نے نہیں کیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے خود سانحہ عطاآباد کا جائزہ لے کر عوام کو ریلیف فراہم کی ۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ موجودہ حکومت سے کوئی توقع نہیں ہے ہمارے پراجیکٹ پر اپنے نام کی تختی لگا رہے ہیں۔ ششیکٹ مڈل سکول ہمارے دور میں تعمیر ہوا تھا ان پانچ سال میں اس سکول کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا ہے۔ اور انشااللہ آیندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کر کے ششیکٹ سکول کی اپ گریڈیشن سمت عوام کے دیگر مسائل کو حل کرینگے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ وزیرا عظم پاکستان سے بات چیت ہوئی ہے انشااللہ وزیراعظم بہت جلد گوجال کا دورہ کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button