تعلیم

چائینیز تعمیراتی کمپنی نے گوجال میں چار سرکاری سکولوں کو کمپیوٹر اور دیگر سامان مہیا کر دئیے

گوجال( فرمان کریم) چائینز تعمیراتی کمپنی سی آر بی سی گلگت بلتستان میں شاہراہوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ تعلیم کے فروغ کے لئے بھی کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں گوجال کے گاوں ششیکٹ میں کمیونٹی کے تعاون سے ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی سابق چیف ایگزٹکیو میر غغفر علی خان تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہاکہ پاکستان چین دوستی پر ہمیں فخر ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے اونچا اور سمند ر سے گہرا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہنزہ اور چین کے دوستی کے ساتھ ساتھ ہمارا ثقافت ایک ہے ہماری رشتہ داری ہے۔ اس رشتہ اور دوستی کو مذید مضبوط کرنا ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ چین نے شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے ساتھ گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے کوششوں کو سراہاتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی جنرل پراجیکٹ مینجر شاہراہ قراقرم توسیعی منصوبہ لی یانگ ہنگگو نے کہا کہ پاکستان ہمارا قریبی دوست ہے۔ ہمیں اس دوستی پر ناز ہے گلگت بلتستان کے عوام محب وطن اور پرامن لوگ ہیں۔ ہم سب نے مل کر اس دوستی کو مذید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
تقریب سے اسماعیلی لوکل کونسل کے صدر نذیر احمد بلبل نے ہمسائیہ ملک کی امداد کو شکرایہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں علم کی روشنی کو مذید پھیلانے کے لئے سی آر بی سی کی کاوشیں قابل تعریف ہے۔ اُنہوں سی آر بی سی کے حکام کو شکریہ اد کیا۔ اس موقع پر سی آر بی سی کی طرف سے گورنمنٹ پرائمری سکول غلکین، گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول گلمت، گرلز ہائی سکول گلمت اور گورنمنٹ بوائز مڈل سکول ششیکٹ کو 3 لاکھ مالیت کے سامان جس میں کمپیوٹرز، کاپیاں ، کھیلوں کے سامان اور دیگر اشیاء شامل تھے کمیونٹی اور سکولوں کے انچارج کے حوالے کئے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button