گلگت بلتستان

چیف سیکریٹری نے گلگت بلتستان کے مقامی ٹھیکیداروں اور افسروں کو کرپٹ نہیں کہا ہے، محکمہ اطلاعات کی وضاحت

گلگت: محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ کے حوالے سے ایک مقامی اخبار میں چھپنے والی بیان جس میں گلگت بلتستان کے مقامی ٹھیکیداروں اور آفیسران کرپٹ قرار دیا ہے چیف سیکرٹری نے نہ تو ایسا کوئی بیان دیا ہے نہ تو ایسے بیان پر یقین رکھتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ دیانتدار اور محنتی آفیسران ٹھیکیداران،یا اس طرح کے دیگر افراد گلگت بلتستان کیلئے ایک سرمایہ ہیں خواہ ان کا تعلق کسی بھی مکتبہ فکر یا علاقے سے کیوں نہ ہوتاہم وہ اس چیز کاعزم رکھتے ہیں کہ رشوت ستانی یعنی کرپشن اور رشوت خور افراد خواہ ان کا تعلق کسی بھی مکتبہ فکر یا علاقے سے ہو ان کو برداشت نہیں کیا جائیگا کیونکہ وہ گلگت بلتستان کے غریب عوام کا پیسہ ہضم کررہے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button