تعلیم

پاکستان گلاف پراجیکٹ کی جانب سے چترال میں صحافیوں کے لئے منعقدہ تین روزہ میڈیا ورکشاپ اختتام پذیر

چترال(بشیر حسین آزاد)Glacier Lake Outburst Flood (GLOF) کی جانب سے چترال کے مقامی صحافیوں کے لئے تین روزہ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کا مقصد پہاڑی علاقوں میں قدرتی آفات آنے اور تباہی سے ہونے والے خطرات سے لوگوں تک آگاہی پہنچانا تھا۔ورکشاپ کے پہلے روز میڈیا ٹرینر سلیم شیخ نے ورکشاپ کے اغراض مقاصد بیان کئے۔اور چترال میں موسمیاتی حدت سے پیدا ہونے والے حالات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔دوسرے سیشن میں گلاف فیلڈ منیجر حامد میر نے کمیونٹی تک موسمیاتی حدت کے بارے میں آگاہی پہنچانے میں میڈیا کی اہمیت کے بارے میں بحث کی ۔ورکشاپ میں وادی بندو گول گوہکیر ڈیزاسٹر رسک منجیمنٹ کمیٹی کے جنرل سیکرٹر ی اور صدر ابراہیم نے کمیونٹی کے کارکردگی کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔دوسرے روز صحافیوں کا بندوگول ویلی کا دورہ کرایا گیا۔جہاں کمیونٹی سے ملاقات کے بعدحفاظتی پشتوں،کمیونٹی دفتراور9 مقامات پرسیف حیون کا جائزہ لیا گیا۔بندوگول کے عوام نے گلاف کے طرف سے کردہ کاموں کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کسی بھی حکومتی ادارے کی جانب سے وادی بندوگول گوہکیر میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے تھے۔گلاف پراجیکٹ کی بدولت یہاں کے لوگوں کو اپنے ہی وادی میں روزگار میسر ہونے کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات کے لئے کام ہورہے ہیں۔وادی میں DRMCکی جانب سے 5 دیہات میں Hazard Watch Groupتشکیل دیے گئے اور ان کو جدید کمیونیکشن آلات مہیا کئے گئے ہیں جس پر گوہکیر کے عوام نے ادار ے کا شکریہ ادا کیا۔وادی میں موسمی حالات پر نظر رکھنے کے لئے ایک Weather Observatoryکا قیام کے ساتھ ساتھ روایتی وارننگ سسٹم کو مزید فعال اور موثر بنانے کیلئے جدید آلات فراہم کئے گئے ہیں۔وادی میں DRMCنے تمام adaptation Structuresجن میں 12کے قریب حفاظتی پشتے،ایکExcavationاوردریا کا رخ تبدیل کرنا شامل ہیں جوکہ انتہائی متخصرعرصے میں مکمل کئے گئے۔وادی میں دیگر اداروں کے ساتھ ملکر شجر کاری مہم کے ذریعے 14ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔وادی کے عوام نے حکومت سے،منتخب ایم این اے،اور ایم پی ایز سے مطالبہ کیا کہ ان اداروں کی طرح وہ بھی خطرات سے دوچار علاقوں میں حفاظتی اقدامات کریں۔ورکشاپ کے تیسرے روز صحافیوں میں ورک گروپ کرائے گئے اور دورے کے بارے میں خبر،مضمون اور اسٹوری لکھنے کا مقابلہ رکھا گیا جسمیں محکم الدین کے گروپ لیڈری میں ،شہریار بیگ،شاہ مراد بیگ،جہانگیر جگر،سید نذیر شاہ اور بشیر حسین آزاد پہلے نمبر پر آئے۔کمیونیکیشن افیسر فہد بشیربنگش نے صحافیوں کو ورکشاپ کے لئے وقت نکالنے پر شکریہ ادا کیا۔جہانگیر جگر،محکم الدین،شاہ مراد بیگ اور گل حماد فاروقی نے گلاف پراجیکٹ کی طرف سے ورکشاپ منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔آخر میں مہمان خصوصی اے اے سی عبدالاکرام نے صحافیوں میں سرٹیفیکٹ تقسم کئے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button