گلگت بلتستان

اشکومن، دو حادثات میں دو افراد جان بحق

چٹورکھنڈ( نمائندہ خصوصی) موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہونے والا محکمہ صحت کا ملازم چل بسا،دوسرے واقعے میں پہاڑ سے لکڑیاں لانے والا شخص کھا ئی میں گر کر جاں بحق،علاقے میں سوگ کا سماں ۔گزشتہ دنوں چٹورکھنڈ سے تعلق رکھنے والا محکمہ صحت کا ملازم مسمی عبدالنصیاب ولد عبدالمجیداپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گاہکوچ سے چٹورکھنڈ آتے ہوئے ہاسس کے مقام پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے تھے جسے علاج کی غرض سے سی ایم ایچ گلگت لے جایا گیا تھا۔اڑتالیس گھنٹے موت وحیا ت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج (منگل) کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ایک دوسرے واقعے میں چٹورکھنڈ سے تعلق رکھنے والا پچاس سالہ  شخص مسمی بہادر خان پہا ڑ سے لکڑیاں لاتے ہوئے گہری کھا ئی میں گرنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو کھائی سے نکالا۔جا ں بحق ہونے والے دونوں افراد کو ان کے آبائی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خا ک کیا گیا۔ایک ہی روز رونما ہونے والے واقعات پر علاقے بھر کی فضا سوگوار ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button