ثقافت

ادبی تنظیم فکری تحریک گلگت کے صدر حبیب الرحمان مشتاق کے اعزاز میں اسلام آباد میں مشاعرہ

Habibur rahman

اسلام ۤباد (پامیر نیوز) بین الاقومی شہرت یافتہ ادبی تنظیم انحراف کے زیرِ اہتمام ممتاز شاعرہ نوشی گیلانی اور معروف شعرا سعید خان اور گلگت بلتستان کے معروف صاحب اسلوب شاعر حبیب الرحمان مشتاق کے اعزاز میں ایک عظیم الشان محفل ِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت بزرگ شاعر پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر نے کی اور مشہور شاعر اور دانشور پروفیسر جلیل عالی مہمان ِ خاص تھے۔ نظامت ریاض عادل نے کی۔ مشاعرے میں سینئر اور جونئیرز شعرا کی ایک بہت بڑی تعداد نے اپنا کلام پیش کیا ۔ نوشی گیلانی ، سعید خان اور حبیب الرحمان نے خوبصورت کلام سنا کر خوب داد سمیٹی۔

نوشی گیلانی نے اپنے خطاب میں انحراف کی ادبی خدمات کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی اعلیٰ اور متنوع ادبی و ثقافتی تنظٰیمیں بہت کم ہیں۔ انہوں کے انٹرنیٹ پر انحراف کی سرگرمیوں کی خاص طور پر تعریف کی اور کہا کہ تنظیم کی معیاری ادبی سرگرمیوں کے باعث انحراف اردو اور پاکستانی ادب کا کا ایک حوالہ بنتی جا رہی ہے۔ انہوں کے انحراف ادبی فورم کا رکن ہونے پر اپنی بے پناہ مسرت کاا ظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی مجموعی ادبی صورتحال پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ جناب صدر نے کہا کہ نوشی , سعید خان اور حبیب الرحمان مشتاق دور حاضر کے شعری افق کے نمایاں ستارے ہیں۔

حبیب الرحمان مشتاق نے انحراف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انحراف مضافاتی ادب کو پروان چڑھانے کے سلسلے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔مشاعرہ کئی گھنٹے جاری ریا ۔ جن شعرا کے نام نوٹ کئے جا سکے ان میں حسن عباس رضا، نسیم سحر ، خاور اعجاز، ضیاالدین نعیم، سعید انور، طاہر حنفی، جاوید احمد ، اطہر جعفری، جہانگیر عمران، شہزاد نیر، راناسعید دوشی، شہزاد اظہر ، عابد سیال، اختر رضا سلیمی، عبد القادر تاباں، عزیز فیصل، رحمان حفیظ، حامد محبوب، احمد ادریس ، الیاس بابر عمران، احمد ظہور، عمران عامی، ذاکر عمران، ذیشان حیدر، سید عقیل شاہ ، بابر زہراب، منتظر امام رضوی، لبنیٰ ملک( لاہور) ، بشریٰ سعید،راشدہ ملک، رخسانہ سحر ، قاضی طارق حبیب، ڈاکٹر ابرار عمر، سید مظہر مسعود ، امین کنجاہی، عبد اللہ کمال( کہوٹہ) شامل تھے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button