گلگت بلتستان

قوم پرست تنظیم گلگت بلتستان یونائیٹڈ موومنٹ کا طلبہ ونگ بنانے کا اعلان

سکردو(پریس ریلیز) گلگت بلتستان یونائیٹڈ موؤمنٹ کے سپریم کونسل کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چئیرمین منظور پروانہ سکردو میں منعقد ہوا جس میں جماعت کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے طلباء اور نو جوانوں کی دیرینہ اصرار کے مدنظر پارٹی کا طلباء ونگ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ، طلباء ونگ کا مجوزہ نام گلگت بلتستان اسٹوڈینس موؤمنٹ رکھا گیا ہے ۔اجلاس میں گلگت بلتستان اسٹوڈینس موؤمنٹ کی مرکزی اور عبوری کابینہ کی بھی منظوری دی گئی ۔ جس کے مطابق رضا بلتی چئیرمین، سید جعفر شاہ سکریٹری جنرل،راجہ ناصر بٹ صدر،اعجاز حسین نائب صدر،جنیدحسن سکریٹری میڈیا ہونگے۔ نو منتخب کابینہ گلگت بلتستان اور پاکستان میں تنظیم سازی کرے گی جی بی یو ایم کے اغراض و مقاصد کو مرکزی قیادت اور سپریم کونسل کے اراکین کی ہدایات کی روشنی میں گلگت بلتستان اسٹوڈینس موؤمنٹ ، گلگت بلتستان کے طلباء کو درپیش مسائل کے حل کے لئے سماجی اور سیاسی جہدوجہدکرے گی۔ اجلاس میں جی بی یو ایم کے کارکنوں نے نو منتخب عبوری کابینہ گلگت بلتستان اسٹوڈینس موؤمنٹ کے اراکین کو خوش آمدید کہاور اہم قومی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد دی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button