ثقافت

وخی ریڈیو پروگرام کی انیسویں سالگرہ کے حوالے سے ریڈیو پاکستان گلگت میں تقریب

Churpooot
گلگت(واجد علی ) سلک روٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ظفر اقبال نے کہا ہے کہ مقامی زبانوں کی ترقی و ترویج میں ریڈیو پاکستان گلگت کلیدی کردار ادا کررہا ہے ۔گلگت بلتستان میں ریڈیو اس وقت سے زیادہ موثر میڈیا ہے وخی زبان سمیت دیگر مقامی زبانوں اور بولیوں کے اصل لہجے کو برقرار رکھنے کے لئے تحقیق کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کے روز ریڈیو پاکستان گلگت سے نشر ہونے والا پروگرام وخی برنامہ صدائے بام دنیا کی 19ویں سالگرہ کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وخی زبان نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ افغانستان تاجکستان اور چین میں بھی بولی جاتی ہے ۔ماہرین لسانیات زبان پر مزید تحقیق کرے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان عالم خان نے کہا کہ آرٹسٹ ،فنکار ریڈیو پاکسان کی نشریات اور پروگراموں کی ترقی کا ذریعہ ہے ۔پروگرام کی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے ریڈیو سے وابستہ کارکنوں کو محنت اور لگن سے کام کرے ۔ریڈیو پاکستان گلگت کو پانچ زبانوں میں نشریات پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ایف ایم نشریات نے ریڈیو پروگراموں کو مزید جلا بخش ہے ۔انہوں نے اعلیٰ مہارتوں سے وابستہ پڑھے لکھے نوجوانو ں کو ریڈیو پروگراموں سے مستفید ہونے کی دعوت دی ۔
تقریب سے وخی زبان کے محقیق احمد جامی سخی پروڈیوسر ریڈیو پاکستان ڈاکٹر شیر دل خان واجد علی خورشید احمد سماجی کارکن رحمان پوش ،وخی پروگرام کے اینکرز لیلی غازی ،دیدار علی ،علی رحمان ،ریحانہ جبار،شمیم سلطان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر وخی پروگرام کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔سامعین نے پروگرام کو بذریعہ ٹیلی فون ،ایس ایم ایس،اور ای میل کی تعریف کی ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button