گلگت بلتستان

گلگت بلتستان متنازعہ علاقہ ہے، چین کے ساتھ معائدوں پر تشویش ہے، قراقرم نیشنل موومنٹ

KNM

گلگت (عبدالرحمان بخاری سے ) قراقرم نیشنل مومنٹ (KNM ) نے چین کے ساتھ ھونے والے حکومت پاکستان کے معاہدوں پر تشویش کا اظہار کرتے ھوے کہا ھے کہ گلگت بلتستان متنازعہ خطہ ہے. یہاں کے عوام کی مرضی کے بغیر چین سے مختلف منصوبوں کے ایگریمنٹ کرنا درست نہیں ہے. حکومت پاکستان گلگت بلتستان کو کھبی اپنا آئینی صوبہ نہیں بناسکتی ہے. اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اور اب حکومت کا واضح موقف بھی سامنے آیا ہے کہ گلگت بلتستان متنازعہہے لہذا یہاں کے عوام کو حق حکمرانی دیا جاے. مکمل خودمختاری یا اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جائے.

اتوار کے روز گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوے محمد جاوید چیرمین کے این ایم و دیگر نے کہا کہ متنازعہ حیثیت کی وجہ سے گلگت بلتستان آئینی صوبہ نہیں بنایا جاسکتاہے جس کا اعتراف اب خود وفاقی حکومت بھی کر رهی ہے. اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حقوق دے جاے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو پیکج کے نام پر مزید بے وقوف نہ بنایا جاے گلگت بلتستان کو ملنے والے سیٹ اپ کو آئینی تحفظ حاصل نہیں ہے. ایک حکم نامے کے تحت یہاں نظام دیا گیا ہے.

ترقی پسند قوم پرست رہنماؤں نے کہا کہ وفاق پرست جماعتوں نے عوام کو دھوکہ دیا ہے. مرکز سے اربوں روپے حاصل کیے گئے جو لوٹ مار کی نذر ہوگے .عوام کو نہ تو آئینی حقوق حاصل ہیں اور نہ زندگی کی بنیادی سہولیات میسر ہیں. قراقرم نیشنل مومنٹ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے لیے پر امن سیاسی جدوجہد کرنے پر یقین رکھتی ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button