گلگت بلتستان

چلاس، کلرک ایسوسی ایشن نے مستقلی میں تاخیر کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا

10836329_779525922114870_469036083_n

چلاس(مجیب الرحمٰن) اپ گریڈیشن میں تاخیر ،دیامر کلیریکل ایسوسی ایشن نے پانچ دسمبر سے قلم چھوڑ ہڑتال کی کال دیدی۔ہمیں عوام اور دفتری عملے کی تکلیف کا احساس ہے لیکن حکام بالا کو ہماری محرومی کا احساس نہیں۔مجبوراً احتجاج پر اتر آنا پڑا۔فوری طور پر اپ گریڈیشن کی جائے۔اور احتجاجی سلسلے کو طول دینے سے مسائل میں اضافہ ہو گا۔ان خیالات کا اظہار دیامر کلیریکل ایسوسی ایشن کے راہنماؤں نائب صدر حاجی ریاض الدین،جنرل سیکرٹری حضرت بلال،فنانس سیکرٹری اکبر حسین،سیکرٹری اطلاعات شا ہ ذرین،حاجی عمردراز نے پر ہجوم پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چار ماہ سے اپ گریڈیشن کی فائل عملدرآمد اور منظوری کے لئے حکام کی میز پر ہے۔حالانکہ خیبر پختون خواہ میں کلیریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن بھی ہو چکی ہے۔اس فائل کے ساتھ وہ نوٹیفیکیشن بھی لف ہے۔دیگر اداروں ہیلتھ ،ایجوکیشن وغیرہ میں بھی اپ گریڈیشن ہو چکی ہے۔مگر کلیکل سٹاف کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔اب علامتی ہڑتال کا آغاز کر دیا جا چکا ہے۔فوری طور پر مطالبات پر عملدرآمد یقینی نہیں بنایا گیا تو تمام تر حالات کی ذمہ داری حکام بالا پر ہوگی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button