گلگت بلتستان

گلگت بلتستان پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، میجر جنرل عاصم منیر احمد

گلگت ( فرمان کریم) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل عاصم منیر احمد نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام سے ہم اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی دیگر صوبوں کے عوام سے محبت کرتے ہیں۔گلگت بلتساتن کے عوام محب وطن شہری ہیں۔ہماری زند گی کا مقصد پاکستان ہے۔
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے تھک نالہ چلاس میں پاک فوج کی طرف سے لگائی گئی فری میڈیل کیمپ کے دورے کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر چیف سکرٹیر ی گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ، ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان اسکاوٹس فاروق ، آئی جی پی سیلم بھٹی سمت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر نے کہا کہ چلاس کے عوام ہمارے لئے بہت اہم ہیں۔ اور اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ مگر چند تھوڑے عناصر کبھی کبھار مسلہ پیدا کرتے ہیں ۔ آپ لوگوں کو پتہ ہے کہ ایسے لوگوں کو آپ پسند نہیں کرتے ہیں۔ ایسے قسم کے عناصر کو آپ اپنے درمیاں جگہ نہ دے۔ آپ لوگ کے علاقے کی یہ آگ آپ کے گھروں تک پہنچ جائے گی۔ آپ لوگ ایسے ستاروں کی ماند ہیں جو ہر وقت چمکتے رہتے ہیں. ایسے چھوٹے چھوٹے مسائل کو بھول کر بڑے مسائل پر توجہ دے۔ ہمارا مقصد آپ کی بھلائی ہے ۔ انشااللہ آپ کا علاقہ ترقی کرئیگا۔آپ لوگ چمکتے ستارے بن کر اپنے علاقے کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کرے چھوٹے چھوٹے گروہوں میں بنانے کی بجائے علاقے کے مشترکہ مفاد ات کے لئے سوچیں۔ اپنے اپنے تالاب سے نکل کر سمند ر کی زند گی دیکھے کہ وہاں کیسی زندگی ہے۔
اُنہوں نے مذید کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے اس کے وسائل کم ہیں۔ پاکستان اللہ کے نام اور کلمہ کے نام پر بنا ہے خدا تعالیٰ کے سواء کوئی طاقت اسے ختم نہیں کرسکتا ہے ۔ اورانشا اللہ یہ قوم ابھرے گی اور ترقی کے مناقزل طے کریگی انشااللہ بہت جلد داریل میں بھی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرینگے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سکرٹیری گلگت بلتستان سکند ر سلطان راجہ نے کہا کہ پاک فوج کے کوششوں کو سراہتا ہوں ہماری طرف سے جو بھی تعاون کی ضرورت ہو مکمل تعاون کرینگے اور آیندہ دور دارز علاقوں میں بھی پاک فوج میڈیکل کیمپ لگائے گی۔ میں خود دو دن میں داریل کا دورے کر کے وہاں کے مسائل کا جائزہ لوں گا۔ سب سے زیادہ مسائل تعلیم ، صحت اور ذرائع و رفت کے ہیں. ہماری کوشش ہے کہ چلاس مین ملازمتوں میں زیادہ سے زیادہ نمایندگی دی جائے۔ اس سات ماہ میں جی بی حکومت کے نتائج آپ کو محسوس ہونگے۔ تقریب میں سپانامہ پیش کرتے ہوئے فیض اللہ فراق نے تھک نالہ ۔ نیاٹ ویلی کو درپیش صحت ، تعلیم اور ذرائع آمد ورفت سے آگا کیا۔ چیف سکرٹیری نے مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ اور دس بیڈ ہسپتال تھک کو فوری طور پر فعال بنانے کے لئے عوام کو یقین دلاتے ہوئے ایک ماہ کے اند ر کام ہوگا۔
اس موقع پر مہمانوں نے سکول کے بچوں میں تحایف بھی تقسیم کئے سکول کے بچوں نے فورس کمانڈر اور دیگر مہمانوں کا شاندار استقبال کیا اور پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی بھی کی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button