گلگت بلتستان

گلگت کے مضافات میں بسنے والوں کے ساتھ محکمہ برقیات زیادتی کر رہی ہے، یوتھ

گلگت (پریس ریلیز) محکمہ برقیات حلقہ نمبر 1 کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنا چھوڑ دے۔ گلگت شہر کے مضافاتی گاؤں شکیوٹ ، شروٹ اور بارگو میں دو دو دن بجلی غائب رہتی ہے، گاؤں کے غریب عوام کو بجلی سے محروم رکھنا ظلم کی انتہا ہے۔عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔ عوام تنگ آئے تو گلگت کی طرف لانگ مارچ شروع کرینگے۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات جمیعت علمائے اسلام گلگت اور سرپرست اعلیٰ شکیوٹ یوتھ موومنٹ مولانا رحمت اللہ سراجی چیئر مین یونین کونسل شکیوٹ رحمان شاہ، یونین ممبر شروٹ محمد ایوب، نمبردار بارگو حاجت علی اور ایم۔ایس ۔ایف شکیوٹ یونین کے صدر قاری ظفر الحق ظفر نے گلگت شہر کے مضافاتی گاؤں شکیوٹ ،شروٹ اور بارگو میں بجلی کی مکمل بندش اور حکومت کی طرف سے مکمل نظر انداز کئے جانے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طویل لود شیڈنگ سے دیہات کے عوام ذہنی مریض بن چکے ہیں ، کاروبار زندگی اور طلباء کی تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں، لائن مینوں کی من مانیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ، بہانے بہانے پر جاگیر بسین مین سرکٹ سے شکیوٹ شروٹ کے لئے بجلی مکمل طور پر کاٹ دی جاتی ہے جو مسلسل کئی دن تک بند رہتی ہے۔محکمہ برقیات کے لائن مینوں کا قبلہ درست کرنے کے لئے حکام بالا آئے روز نت نئے کہانیاں گاڑھ کے عوام کو بیوقوف بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے گلگت کی طرف لانگ مارچ اور غذر روڈ کو مکمل طور پر بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل لوڈ شیڈنگی سے عوام شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔تنگ آمد بہ جنگ آمد کے تحت عوام کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے ۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے پانچ سال عیاشیوں میں گنوا دئے ۔ پانچ سالہ عرصے میں بجلی کے بحران کے خاتمے کے لئے کوئی پراجیکٹ نہیں بنایا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے بجلی بحران کے خاتمے کے لئے لانگ ٹرم منصوبے انتہائی ضروری ہیں۔ آنے والے سال نہایت سخت ہونگے کارگاہ کے تمام بجلی گھروں کو آل ٹائم فنکشنل کرنا ضروری ہے اور جو ٹربائین مشینیں لاہور میں مرمت ہو کر پڑی ہوئی ہیں ان کو فی الفور گلگت منگوا کر فنکشل کیا جائے تاکہ بجلی کے بحران میں کمی آجائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button