گلگت بلتستان

گور نر کے آبائی گاؤ ں میں اہم عہدوں پر فائز سرکاری ملازمین گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے لگے

چٹورکھنڈ (نمائندہ خصوصی) گور نر کے آبائی گاؤ ں میں اہم عہدوں پر فائز سرکاری ملازمین کی موجیں ، ملازمین کئی مہینوں سے گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے لگے ، کوئی پر سان حال نہیں ،بعض ایسے ملازمین بھی ہیں جن کی شکل تک تحصیل اشکومن کے عوام نے نہیں دیکھا ہے البتہ ان ملازمین کے سرکاری رہائش گاہ پر دوسرے افراد نے فیملی کے ساتھ قبضہ کر رکھا ہے ۔چیف سکریٹری گلگت بلتستان ، متعلقہ محکمے کے سربراہان اور DC غذر اس سنگین مسلے کا فوری نوٹس لیکر ان ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ کا دفتر تحصیل اشکومن کے ہیڈ کوآرٹر چٹورکھنڈ میں اگر چہ غریب عوام کی دادرسی کے لیے کھولا گیا تھا لیکن ذمہ دار عملہ AD کی ہر وقت عدم موجودگی کے باعث آئے روز دور دراز سے آنے والے غریب ، یتیم اور بیوہ خواتین در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہیںBISP کارڑ کے حوالے سے جو بھی سائل شکایت لیکر آفس جاتا ہے تو ADکے بجائے آفس میں محض ایک چوکیدار رہتا ہے جو ان تمام شکایات کو اپنے انداز سے ڈیل کرتا ہے ۔اسی کے ساتھ ساتھ گزشتہ کافی عرصے سے محکمہ سول سپلائی میں ACSI کا تبادلہ کرا کے جب سے نئے ACSIکی تقرری عمل میں لائی گئی ہے عوام اشکومن نے متعلقہ شخص کا شکل تک نہیں دیکھا ہے۔البتہ ACSI کی سرکاری رہائش گاہ پرغیر متعلقہ افراد فیملی کے ساتھ قابض ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button