گلگت بلتستان

ظفروقار تاج نے کمشنر دیامر استور ڈویژن کا چارج سنبھال لیا

unnamed (4)
چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ظفروقار تاج نے پہلے کمشنر دیامر استور ڈویژن کی حثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔چلاس پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔جس کے بعد کمشنر دیامر ڈویژن نے کمشنر ہاؤس کا افتتاح کیا ۔ بعد ازاں ایک پروقار تقریب کمشنر ہاؤس چلاس میں منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر دیامر استور ڈویژن ظفر وقار تاج نے کہا کہ نئے ڈویژن کا کمشنر بننا ان کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے ،انہوں نے کہا کہ چیلنجزز اور مسائل زیادہ ہیں ہم سب ملکر ایک عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور مسائل و مشکلات میں کمی لانے کیلئے اپنی صلاحتیں بروئے کار لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نئے ڈویژن کو کامیابی سے چلانے کیلئے تمام محکمہ جات کے سربراہان سے مشاورت یقینی بنائیں گے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر اکرام الحق نے نئے کمشنر ظفر وقار تاج کو دیامر آمد پر خوش آمدید کہا اور عہدے کا چارج سنبھالنے پر تمام محکموں کی جانب سے مبارکباد دی ۔دوسری جانب کمشنر ہاؤس کیلئے سپرنٹنڈنٹ انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ کے مکان کو خالی کرکمشنر ہاؤس ڈکلیئر کر دیا گیا ہے
unnamed (1)

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button