چترال

وادی کیلاش: SRSP کے تعمیر کردہ بجلی گھر سے عوام کو ریلیف

چترال(گل حماد فاروقی) سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے یورپین یونین کی فنڈ سے وادی بمبوریت، رمبور اور دیگر مقامات پر چھوٹے چھوٹے پن بجلی گھر تعمیر کرکے لوگوں کی زندگی میں روشنی لانے کے ساتھ ساتھ آسانیاں پیدا کردی۔

وادی کیلاش کے بمبوریت گاؤں میں SRSP کی جانب سے 250 کے وی پن بجلی گھر سینکڑوں گھرانوں کو بجلی فراہم کرتی ہے جبکہ گھریلوں صارفین کے ساتھ ساتھ کمرشل یعنی صنعتی صارفین کو بھی بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے اس بجلی گھر سے نہ صرف ان کو روشنی ملتی ہے بلکہ وہ اب کمپیوٹر، انٹر نیٹ، استری، واشنگ مشین ، لسی بنانے کی مشین اور دیگر مشنری بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

وادی کی آحری گاؤں شیخاندہ کے حاجی رحمان گل کا کہنا ہے کہ ان کی ساٹھ سال اندھیروں میں گزرگئے مگر اب ایس آر ایس پی نے یہاں بجلی گھر تعمیر کرکے ان کی زندگی میں روشنی لائی ۔ جبکہ نوجوان طبقہ اس بجلی گھر کی تعمیر پر نہایت خوش نظر آتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button