نوجوانگلگت بلتستان

شگر: نوجوانوں کا فیصلہ سازی میں شرکت پر زور

youth
شگر(عابد شگری) یوتھ کو معاشرے کی فیصلہ سازی میں شامل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔وہ وقت گزر گیا جب ہر فیصلہ بزرگ ہی کیا کرتے تھے۔ان خیالات کا اظہارمرکنجہ یوتھ آرگنائزیشن اور ایل ایس او مرکنجہ کی تعائون سے منعقدہ یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فدا علی،سابق سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر حسن خان،مرکنجہ یوتھ آرگنائزیشن کی چیئرمین انور علی و دیگر مقررین نے کہا۔

نوجوانوں کو معاشرے کی فیصلہ سازی میں شامل کرنے اور یوتھ کی ذمہ داری کے حوالے سے مرکنجہ یوتھ آرگنائزیشن نے ایل ایس او مرکنجہ کی تعائون سے ریسٹ ہائوس شگر میں یوتھ سیمینار کا انعقاد کیا جس میں شگر کے کثیر تعداد میں جوانوں اور عمائدین نے شرکت کی ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ محلے ،گاوں اور علاقے کی فیصلہ سازی کا حق صرف عمائدین اور نمبرداروں کو حاصل تھا۔ ان لوگوں کاعام لوگوں اور نوجوانوں سے رائے لینا انتہائی توہین سمجھا جاتا تھا۔اکثرفیصلہ ان کی مرضی اور اپنی مفاد پر مبنی ہوتا تھا۔لیکن اب زمانہ بدل چکا ہے۔ تعلیم کی وجہ سے لوگوں اور جوانوں میں شعور آچکا ہے۔ اب ہر کوئی اپنا فائدہ اور نقصان کے بارے میں آگاہی رکھتا ہے ۔آج کی دور میں بھی اکثر جگوں پر جوانوں کو فیصلہ سازی سے دور رکھا جاتا ہے ۔جبکہ ہمارے نوجواں بزرگوں کے مقابلے میں تعلیم یافتہ اور آگاہی رکھتا ہے لہذا نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل رکھنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button