گلگت بلتستان

گلگت: عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سےعوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ

گلگت(ایس ۔یو۔ثاقب)عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کا ہنگامی اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران مولانا سلطان رئیس ،نظام الدین ۔صفدر علی،رانا اسماعیل،احسان علی ایڈوکیٹ ،ڈاکٹر امجد،فدا حسین ،شاہ عالم ،افتخار حسین اعجاز الحق،حاجی نائب خان،حسنین،حبیب یونس ،فیضان میر،عمر گلگتی و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے بارے میں حکومتی وعدوں کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی۔ یہ بتایا گیا کہ ایگزیکٹیو انجینئر نے ستمبر تک 11میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کا کہا تھا لیکن تاحال کوئ پیش رفت نظرنہی آ رھا۔ 522 پن بجلی گھروں میں سے کوئی بھی مکمل طور پر فعال نہیں ہے۔ اجلاس میں ہینزل پاور پراجیکٹ بنانے کے اعلان پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

بین الاضلاعی کرایہ کم کرنے کے اعلان پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیااور کہا گیا کہ مقامی ٹرانسپورٹس میں بھی سرکاری سطح پر اعلان کردہ نرخ نامے پر عمل کیا جائے۔

انتظامیہ سے کہا گیا کہ اشیاء خورد نوش کی من مانی قیمتوں کو روکا جائے۔

غیر قانونی لیزز کے خاتمے بالخصوص غیر قانونی جبری ٹیکس کو ختم کیا جائے اور منرلز کے ٹرانسپورٹیشن سے پابندی ختم کی جائے ۔

نگران حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ عوام کے حقوق کیلئے کام کرے اور سابق ممبران اسمبلی کے کرپشن کے کیسز کو نیب کے حوالے کیا جائے اور کرپٹ مافیا کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے جائےتاکہ آئندہ انتخابات میں صاف ستھرے افراد سامنے آسکے۔

آئندہ چند دنوں میں عوامی ایکشن کمیٹی کے تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دی جائیگی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا ۔

آل پارٹیز کانفرنس بھی بلائی جائیگی۔اجلاس کے آخر میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو عوامی رابطہ مہم تیز کریگی اور غیر حاضر تنظیموں اور پارٹییوں کی شرکت کو یقینی بناتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button