سیاست

ظفر اقبال ایماندار اور تعلیم یافتہ شخص ہے، مسلم لیگ نواز میں خوش آمدید کہیں گے: حافظ حفیظ الرحمن

7گلگت(فرمان کریم) چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ(ن) حافظ حفیظ الرحمن نے سابق ایم  ڈی نیٹکو ظفر اقبال کو سیاست میں قدم رکھنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ظفر اقبال ایک ایماندار اور تعلیم یافتہ شخص ہے. ایسے شخص کے سیاست میں آنے سے گلگت بلتستان میں سیاست کا سورج مزید چمکے گا۔ اگرچہ ظفر اقبال سے ماضی میں مختلف ایشوز پر اختلاف رہا ہے۔ لیکن نیٹکو کی ترقی میں ان کا بڑا اہم کردار ہے۔ اور امید ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاست کی تعمیر وترقی میں بھی اپنا کردار ادا کریگا۔ اُنہوں نے کہا اگر ظفراقبال مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونا چاہتا ہے تو ہم اُس سے خوش آمدید کہیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button