چترال

چترال ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف مہم شروع

چترال(بشیر حسین آزاد) چترال شہر میں تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی گئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال نواز قیصرا نی اور مجسٹریٹ عبدلاکرم نے میونسپل کمیٹی کے چیف میونسپل افیسر کریم اللہ اور چترال پولیس کی نفری کے ساتھ سیکرٹریٹ روڈ، بائی پاس روڈ ، کڑوپ رشت بازار اور نیو بازار میں متعدد مقامات پر تجاوزات اپنی نگرانی میں ہٹادی جس سے موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے ساتھ پیدل چلنے والوں کے لئے مشکلات پیش آرہی تھیں۔ اکثر مقامات پر افغان باشندوں نے سڑک پر ہی سبزیوں کی دکان کھول رکھے تھے جبکہ کئی دکانداروں نے بھی تجاوز کے ذریعے روڈ کے ایک حصے پر قبضہ جماکر پبلک کے لئے مشکل پیدا کردیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال نواز قیصرانی نے مقامی صحافیوں کو بتایاکہ تجاوزات کے خلاف مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایک ایک انچ سرکاری زمین کو خالی نہیں کرایا جاتا جو عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کے دن ہونے والی مہم کے دوران پندرہ سے ذیادہ افراد کو تجاوزات کے ضمن میں چالان کردیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button