جرائمگلگت بلتستان

نگر: تیز رفتارڈمپر کی ٹکر سے12سالہ طالب علم جاں بحق

ہنزہ نگر ( رپورٹر) ہنزہ نگر سے گلگت جاتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر گاڑی نے 12سالہ طالب علم حسنین ولد فدا علی ساکن تھول کی جان لےلی۔ واقعہ جمعہ کے شام کو پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تیز رفتار ڈمپرنے شاہراہ قراقرم پراسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کی گاڑی سے ٹکراکرسڑک کنارے موجود12سالہ حسنین کو زخمی کر دیا۔ حسنین کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتال گلگت پہنچایا گیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا تےہوے جان بحق ہوگیا۔

اسکندر آباد پولیس نے ڈمپر گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔عوامی حلقوں کی جانب سے 12سالہ طالب علم حسنین کے ٹریفک حادثے میں جان بحق ہونے پر اظہار افسوس کیاگیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button