گلگت بلتستان

استور کو ڈویژنل ہیڈکوارٹر بنایا جائے، پیپلز پارٹی ضلعی کابینہ کا مطالبہ

ASTORE PIC 2

استور( سبخان سہیل ) دیامر استو ر ڈویڑن کے کمشنر ظفر وقار تاج کا استور کا دورہ۔ عمایدین ، امن کمیٹی ،اور دیگر وفد سے ملاقتیں۔ کمشنر ظفر وقار تاج نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہاستور انتہائی پر امن ضلع ہے اس ضلعے میں پہلے میں ڈپٹی کمشنر کے فرایض سر انجام دئے چکا ہوں اور آج انتہائی خوشی ہے کی میں اسی ضلعے کا اور دیامر کا کمشنر بن کر عوام کی خدمت کا موقع ملا ہی۔ استور کی پر امن فضاء کو جن حالت میں یہاں کے علما ء عمایدین اور امن کمیٹی نے کیا ہے وہ کہی نہیں ملتی ہی۔اسے قبل کمشنر ظفر وقار تاج نے استور کے دونوں مسلق کے علماء ، قاری گلزار آحمد اور سید عاشق حسین، شخ حفاظت ، اور ام کمیٹی استور کے ممبران سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی و و زیر محمد نصیر خان ، محبوب علی خان، محمد سلیم، محمد شفاء اور دیگر ممبران سے بھی ملاقات کی کمشنر ظفر وقار تاج نے پیپلزپارٹی استور کی ضلعی کابینہ سے اپنی ملاقات میں کہا کہ گلگت بلتستان حکومت نے دیامر استور ڈویڑنل ہیڈکواٹر کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ اس حوالے سے حکومت گلگت بلتستان جو بھی فیصلہ کرے گی ذمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوے دونوں اضلاع کی عوام کے مسائل کو مدو نظر رکھتے ہوے کوئی ایسا فیصلہ کرے گی جس سے دونوں اجلاع کی عوام کو پرشانی نہیں ہوگی ۔

اس موقعے پر پیپلز پارٹی استور کے ضلعی صدر محمد نصیر خان اور دیگر کابینہ کے مبران نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے حوالے سے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوے کی استور دیامر کا ڈویڑنل ہیڈ کوٹر استور میں بنایا جاے ، استور سے دیامر تک کا فاصلہ 250کلو میٹر بنتا ہے ہمیں دیامر میں ڈویژنل ہیڈ کواٹر نہیں چاہے کسی ب صورت نا قابل قبول ہی۔ استور انتہائی پسماندہ ضلع ہی۔ اس ضلع کے ساتھ ہمشہ ستلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہی۔ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کی ہمیں مزید نہیں آزمایا جاے ہم پر امن ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کی ہمارے حقوق میں ڈاکہ ڈالا جائے اب ہم ایسا ہرگز ہونے نہیں دینگی۔اس موقع پر دُپٹی کمشنر استور طارق حسین ، اور ایس پی استور محمد شفاء ، اے سی شونٹر ملک دلدار آحمد ، اے سی سول میر ان کے ہمراہ تھی،

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button