چترال میں ذوالفیقارعلی بھٹوکی سالگرہ منائی گئی

pyo 2

چترال(بشیرحسین آزاد) ذولفقار علی بھٹو کی سالگرہ زرگراندہ چترال میں PYOچترال کے زیر انتظام منائی گئی۔اس موقع پر PYOکے صدر قاضی وقار اقبال ، جنرل سیکرٹری وسیم سجاد اخون اور سینئرنائب صدر صاحب جان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص فقط اپنی ذات کے لئے کام کرئے تو بہت ممکن ہے کہ وہ بڑا نامور شاعر بن جائے لیکن انسان کوکامل یعنی عظیم انسان بنانے کے لئے ذاتیات کی بجائے قومی امنگوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ 5جنوری قائدعوام ذولفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ پاکستان کی سیاسی ،سماجی اور معاشی ترقی کیلئے صرف ایک ہی راستہ بھٹوازم ہے۔اس موقع پر چترال ٹاون کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے PYOکے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور بھٹو شہید کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments